ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پیار و محبت سے بھرپور اردو شاعری

ویلنٹائن ڈے پر اظہار محبت کے اشعار

آپ کی مسکان ہماری کمزوری ہے
کہہ نہ پانا ہماری مجبوری ہے

آپ کیوں نہیں سمجھتے اس خاموشی کو
کیا خاموشی کو زبان دینا ضروری ہے

(ہیپی ویلنٹائن ڈے ان ایڈوانس)


لمحے جدائی کے بیقرار کرتے ہیں
میرے حالات مجھے لاچار کرتے ہیں

تم ہی ہمت کرو اور پڑھ لو آنکھیں میری
ہم خود کیسے کہیں کہ ہم تم سے پیار کرتے ہیں
Click Here


ترس گئے ہیں ہم آپ کے پاس آنے کے لیے
دل و جان مٹا دیں گے تجھ سے دوستی نبھانے کے لیے

آج ویلنٹائن ڈے ہے اور یاد گار بنانا ہے اِس دن کو
ہم یہ میسج کر رہے ہیں آپ کو سمجھانے کے لیے

ہیپی ویلنٹائن ڈے مائی سویٹ ہارٹ


لمحہ لمحہ وقت گزر جائے گا
کچھ دنوں بعد محبت کا دن بھی آ جائے گا

ابھی بھی وقت ہے کسی سے افیئر چلا لو
ورنہ یہ ویلنٹائن ڈے بھی اکیلے گزر جائے گا۔


میری بس ایک ہی تمنا تھی جو حسرت بن گئی
کبھی تم سے دوستی تھی اب محبت بن گئی

کچھ اس طرح شامل ہوئے تم میری زندگی میں کہ
صرف تجھ ہی کو سوچتے رہنا میری عادت بن گئی


عشق ، محبت اور پیار کے موضوع پر خوبصورت اردو شاعری پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


ہیپی ویلنٹائن ڈے ان ایڈوانس

خواتین و حضرات! عاشقانہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پیار کا چاند نظر آ گیا ہے۔

لہذا 14 فروری بروز بدھ ویلنٹائن ڈے روایتی عشق و محبت کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

عوام سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے محبوب سے ناراضگی ختم کر کے گلاب کے پھولوں کا انتظام کریں۔ اور انتہائی محبت و عقیدت کے ساتھ اس دن کو یادگار بنائیں۔

تمام عاشقان کو ویلنٹائن ڈے کی بہت بہت مبارک ہو۔


ویلنٹائن ڈے کی مخالفت پر اشعار

جو محبت کا راستہ روکے
ایسے ہر  ضابطے پر لعنت ہو


تم میری ویلنٹائن ہو

تم میری ویلنٹائن ہو
چاند سے بڑھ کر شائن  ہو

آنکھوں سے تم کو پیتا ہوں۔
تم سب سے سپر وائن ہو۔

گر پیار میں تم کو نمبر دوں
تم آوٹ آف نائن ہو۔

کوئی دوست نہیں ہے اب تمہارے سوا
تم میری تھی تم مائن ہو۔

جیتا ہوں دیکھ دیکھ کر تجھ کو
تم میرے پیار کا ایسا سائن ہو۔

تم میری ویلنٹائن ہو
تم میری ویلنٹائن ہو۔

ہیپی ویلنٹائن ڈے جان من


محبت کیا ہے، یہ کیوں اور کیسے ہوتی ہے پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


 ویلنٹائن ڈے کی یادیں

تمہیں یاد ہوگا
تمناؤں کے اسی بھنور میں
خواہشوں کے اسی جنگل میں
پھول چنتے کبھی تتلیاں پکڑتے
میں نے یونہی پوچھا تھا
اور
تم نے یونہی کہہ دیا تھا
اِس دھرتی سے اُس امبر تک
صرف تم بستی ہو
صرف تم ہنستی ہو
صرف تم دکھتی ہو
تمہیں تو یاد ہوگا
انہیں دنوں میں سے کوئی دن تھا
ہاں تاریخ فروری کی چودہ تھی
ماہ وسال اب گزرے ہیں کتنے
تمہیں بھی تو یاد ہوگا
(نگہت نسیم)


ویلنٹائن ڈے، محبت کے اظہار کا دن

محبت کا ایک دن آپ کو سو برس کی زندگی عطا کرتا ہے
چاہے وہ محبت اپنے رب سے ہو
چاہے وہ محبت والدین سے ہو
چاہے وہ محبت بہن بھائی سے ہو
چاہے وہ محبت اپنے عزیز واقارب سے ہو
چاہے وہ محبت اپنے دوستوں سے ہو
چاہے وہ محبت کی وجہ سے ہو
چاہے وہ محبت صوفی کی اللہ سے ہو
چاہے وہ محبت محب و محبوب کی ہو
سچائی اور گداز اس میں روح پھونک دیتی ہے
ہاں میں زمین پر محبت کی سب سےبڑی پیروکار ہوں
مجھے اللہ کی مخلوق سے محبت ہے


ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے آپ کو اِن اشعار میں سے کون سا شعر سب سے اچھا لگا ہے، کمنٹس کیجیے،
کمنٹس میں آپ اپنی پسند کا شعر بھی لکھ سکتے ہیں، اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں