کامیابی کا راز خود اعتمادی میں ہے

کامیاب زندگی اور مکمل شخصیت کیلئے جس چیز کی انسان کو سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے ، وہ اس کا اعتمادہے۔اعتماد ہی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔ اگر آپ کو اپنی کامیابی پر شک ہے تو آپ کبھی بھی کسی بھی فیلڈ میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

وہ اعتماد ہی ہوتا ہے جو کامیابی کو آپ کے قدموں میں لا کر نچھاور کرتا ہے۔جو شخص خود اعتمادی اور خدا کی ذات پر یقین رکھتے ہوئے آگے بڑھتا ہے۔ اسے کامیابیاں مل کر ہی رہتی ہیں۔

خود اعتمادی کا جذبہ

جنگ میں اسلحہ نہیں لڑتا بلکہ اسے تھامنے والے فوجی کا دل لڑتا ہے۔ اور دل بھی نہیں، بلکہ اس کے دل میں موجود اس کا اعتماد لڑتا ہے۔ اعتماد سے محروم شخص کی زندگی مکمل شکست کی طرف لڑھکتی رہتی ہے۔ اس کے برعکس پر اعتماد شخص کی زندگی مناسب رفتار سے کامیابی و کامرانی کی طرف بڑھتی رہتی ہے۔

تاریخ پر اگر دھیان دین تو معلوم ہو گا کہ کسی شعبے میں کسی فرد نے اگر کوئی کامیابی حاصل کی ہے تو اس کامیابی کا راز اس کا اعتماد ہو گا۔ دراصل یہ طاقت تو انسان کے اندر موجود ہوتی ہے، صرف اس طاقت کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جیسا آپ کو اعتماد ہو گا، ویسی آپ کی طاقت ظاہر ہو گی۔ اور جیسی آپ طاقت ظاہر کریں گے۔ ویسی کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔زندگی کو پرامید پھرتیلا اور چست رکھیے۔پھر دیکھئے کون سا ایسا کام ہے ۔جو آپ نہیں کر سکتے۔

خود اعتمادی سچی معاون

کامیابی کی منرل پر پہنچنے کےلئے خود اعتمادی سچی معاون ثابت ہوتی ہے۔ خود اعتمادی کے ذریعے سے ہی بظاہر ناممکن نظر آنے والے کام کا ممکن ہونا ایک فطری عمل ہے۔

انسان کو جب اپنے مالک حقیقی کی قوت اور اس سے اپنے تعلق کی پہچان ہو جاتی ہے تب وہ مضبوط اعتماد سے بھرپور فاتح بن کر ابھرتا ہے اور بیرونی قوتیں اس کی معاون بن جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہے

کسی بھی شخص کی زندگی بزرگوں کی چھوڑی ہوئی جائیداد یا مال و دولت سے نہیں بن سکتی۔ جب تک کہ وہ اپنی خوبیدہ قوتیں اجاگر نہیں کرتا۔ارتقاء کا مقصد ہے متواتر ترقی کرنا۔

چنانچہ یہ ضروری ہے کہ آپ کے قدم متواتر چلتے رہیں۔ کسی خوف ، ڈر، مایوسی ، وہم ، پریشانی کی وجہ سے آپ کے قدم ساکن نہیں ہونے چائیں۔

مایوسی کا خاتمہ

دراصل بعض لوگوں کے دل میں ہی اپنی کامیابی کی شدید خواہش نہیں ہوتی ، اس لیے وہ زندگی میں ناکام ہوتے ہیں۔اپنی قوتوں کو جمع کر کے انہیں اپنے مقصد کی تکمیل میں لگانے کی بجائے مایوسی کو خود سے طاقتور تسلیم کر لیتے ہیں۔

ایسا کرتے ہی مایوسی ان پر غالب آ جاتی ہے۔ یہ لوگ ہر لمحے اپنی ناکامی کا خیال کر کے اپنی کامیابی پر شک کرتے ہیں اور اپنے مقصد سے خود دور ہو جاتے ہیں۔

سوچ کی تبدیلی

کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہماری سوچ ہوتی ہے۔جو ہمیں مختلف قسم کے وسوسوں اور وہموں میں مبتلا کر دیتی ہے۔جیسے :

  • اگر میں اسے پا نہ سکا تو کیا ہو گا۔۔۔؟؟
  • کہیں میں ناکام نہ ہو جاؤں ۔۔؟؟
  • وہ میرے بارے میں کیا سوچے گا۔۔؟؟
  • لوگ کیا کہیں گے۔۔

ایسے تمام وسوسے اور وہم دل سے باہر نکال کر پھینک دیں اور امید و یقین کی زندگی بسر کرنا شروع کر دیں۔کیونکہ جب کوئی شخص اپنی قوت و کارکردگی کے کمزور پہلو دیکھتا ہے تو پھر اپنی صلاحیت کا اعتماد کھو دیتا ہے اور وہ ناکام ہو جاتا ہے۔

دل کی حکومت میں اعتماد ہی سپہ سالار ہے۔ تمام قوتیں اس کا حکم مان کر چلتی ہیں۔ایسے میں اگر سپہ سالار ہی ہار مان لے گا تو تمام قوتوں نے بھی حوصلہ ہار دینا ہے۔

کامیابی کی امید

اگر کسی چیز کی خواہش آپ کے دل میں پیدا ہوتی ہے اور وہ خواہش آپ کے دل میں شدید ہے ، آپ نے اسے پورا کرنے کا مضبوط ارادہ کر لیا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی خواہش پوری نہ ہو۔ اپنی کامیابی کی امیدقائم رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے : سکون کیا ہے، ذہنی سکون کیسے حاصل ہوتا ہے؟

کامیابی کا خواب دیکھیں۔ اس کو حاصل کرنے کےلئے خود اعتمادی کے ساتھ جدوجہد کریں، کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی۔ حوصلہ ، قوت اور خود اعتمادی جیسے جذبات کو دل میں پروان چڑھائیں۔ متواتر اپنے مقصد کے راستے پر چلتے رہنا خود ایک کامیابی ہے۔

کامیابی کا یقین

کامیابی اور ناکامی کا دارومدار یقین پر ہوتا ہے۔ کوئی بھی چیز حاصل کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو یقین ہو کہ آپ اسے حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کی زندگی وہی کچھ ہے جو آپ یقین کرتے ہیں۔

کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ آپ کامیاب ہو جائیں گے۔ کیونکہ آپ جیسا یقین کرتے ہیں ویسے ہی ہو جاتا ہے۔ یقین کے حوالے سے آپ ہماری تحریر یقین کیا ہے، کامیابی اور ناکامی میں یقین کا کردار پڑھ سکتے ہیں۔

سچی لگن

اکثر انسانوں کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ وہ دوسروں کی کامیابیاں دیکھنے میں اپنا سارا وقت کھو دیتے ہیں، حسد میں اپنا بہت سا خون جلا ڈالتے ہیں حالانکہ ہونا یہ چائیے کہ دوسروں کی کامیابی کی تعریف کرنے کے بعد اپنی پوری توجہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے پر لگائیں۔

خود اعتمادی اور سچی لگن  کے ساتھ اپنے مقصد میں ایسے کامیاب ہو کر دکھائیں کہ دوسرے خود ہی آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

نوٹ: اس تحریر سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

6 comments

  1. sir mai nay designing sikhi hai magar kam nahi mil raha, mai nai bohat koshish ki hai ke mai apny kam mai kamyab ho sakoo liken mujy kaamyabi nahi mill rahi, please es ka koi solution batay

    1. اگر آپ کو ڈیزائنگ آتی ہے تو آپ fiverr پر قسمت آزمائی کر سکتے ہیں، کیونکہ وہاں سے لوگ اچھا خاصا کما رہے ہیں۔
      علاوہ ازیں آپ ہماری کامیابی سے متعلقہ تحریریں پڑھ سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں