مرد اور عورت (میاں اور بیوی) کی سوچوں اور خواہشات میں فرق

  • عورت اور مرد کی سوچ میں یہ فرق ہوتا ہےکہ مرد آنے والے کل کا بهی نہیں سوچتا اور عورت اس کے ساتھ جنت کا ساتھ بھی سوچ رہی ہوتی ہے۔
  • مرد جب بازار جاتا ہےتو وہ اپنی ضرورت کی پانچ سو روپے کی چیز کو ایک ہزار میں بھی خرید لیتا ہے۔ جبکہ عورت جس چیز کی ضرورت نہیں بھی ہوتی وہ ایک ہزار کے بجائے پانچ سو روپے میں صرف اس لیے خرید لیتی ہے کہ سیل لگی ہوئی تھی۔
  • عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مرد کی زندگی میں آنے والی آخری عورت ہو، جبکہ مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عورت کی زندگی میں آنے والا پہلا مرد ہو۔
  • کسی بھی بحث کی صورت میں آخری الفاظ ہمیشہ عورت بولتی ہے، اگر مرد آگے سے جواب دے دے تو ایک نئی نہ ختم ہونے والی بحث کا آغاز ہو جاتا ہے۔
  • کسی تقریب وغیرہ پر جانے کے لیے مرد کو تیاری میں صرف پانچ منٹ لگتے ہیں، اور عورت پانچ گھنٹے تیاری کرنے کے بعد بھی کہتی ہے بس پانچ منٹ اور۔۔۔
  • ایک کامیاب مرد وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کے خرچوں سے زیادہ کما سکتا ہو ،اور ایک کامیاب عورت وہ ہوتی ہے جو اپنے لیے ایک ایسا مرد تلاش کر چکی ہو۔
  • ایک عورت جب کسی مرد سے شادی کرتی ہے تواسے امید ہوتی  ہے کہ وہ اپنے خاوندکے طور طریقوں ،چال چلن اور عادات  کو بدل دے گی، لیکن پوری زندگی وہ ایسا نہیں کر پاتی، جبکہ ایک مرد جب عورت سے شادی کرتا ہے تو اسے امید ہوتی ہے کہ اس کی بیوی کبھی نہیں بدلے گی، لیکن وہ بدل جاتی ہے۔
  • مرد جیسا رات کو سوتا ہے بالکل ویسا ہی صبح بیدار ہوتا ہے جبکہ ایک عورت جب سوتی ہے تو بہت خوبصورت لگتی ہے مگر جب صبح اٹھتی ہے تو معاملہ بالکل بر عکس ہوتا ہے۔
  • مرد ایک ہی کپڑوں میں کئی دن گزار سکتا ہے جبکہ عورت کو روز نیا جوڑا چا ہیے ہوتا ہے۔ مرد ہفتے کے سفر پر نکلے تو ایک چھوٹا سا بیگ سامان کے لیے کافی ہوتا ہے، عورت کے بیگ ہی ختم نہیں ہوتے۔
  • جھریاں اور بڑھاپا مردوں کی شخصیت کو مزید پر کشش بناتا ہے۔ عورت بیچاری کے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگیں تو وہ بڈھی سمجھی جاتی ہے۔
  • ایک عورت تب تک اپنے مستقبل کے اندیشوں میں مبتلا رہتی ہے جب تک اسے ایک شوہر نہ مل جائے جبکہ ایک مرد نے کبھی مستقبل کے اندیشوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہوتا جب تک اس کی زندگی میں ایک عدد بیو ی نہ آ جائے۔
  • مرد پچیس منٹ میں پوری شاپنگ کر لیتا ہے جبکہ عورت کو پورا ہفتہ درکار ہوتا ہے۔
  • مردوں کی ہر فون کال تیس سیکنڈ کی ہوتی ہے اور دونوں ہر بات سمجھ جاتے ہیں۔ جبکہ عورتیں ایک گھنٹہ ایک دوسرے کے ساتھ بات کر کے بھی مطمئن نہیں ہوتیں۔
  • مرد پورا دن ایک ہی موڈ میں رہتا ہے،جبکہ عورتوں کا مزاج موسم اور موقعے کے حساب سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
  • عورت کی سوچ بہت محدود ہوتی ہیں ،اُسے سب سے پہلے تو اپنی ذات سے ہٹ کر کچھ دکھائی نہیں دیتا،اُس کی خواہشات اُس کے وجود سے شروع ہو کر اُسی پرختم ہو جاتی ہیں۔۔۔ دُنیا میں کیا ہو رہا ہے؟ کیوں ہو رہا ہے؟ اُسے کوئی غرض نہیں ۔ بس اُس کی سنی جائے ،اُس کی مانی جائے۔
  • عورت وہ ہستی ہے جس کی سوچ گھر سے شروع ہو کر گھر پر ہی ختم ہوتی ہے، عورت اگر دُنیا بھی فتح کر لے تب بھی وہ اپنی ذات اپنے گھر سے دور نہیں جا سکتی۔ گھر عورت کے لیے دُنیا کی سب سے بڑی لذت، سب سے بڑا تحفہ ہے۔ عورت اگر چاند پر جا پہنچے تو وہاں بھی پہلی خواہش گھر کی ہی کرے گی۔
  • دنیا کے زیادہ تر مرد عورت کی وجہ سے نیک ہوتے ہیں، کچھ بیوی کے خوف سے، کچھ حوروں کے شوق سے
  • بیوی کو خوش رکھنا دنیا کا سب سے مشکل اور شوہر کو خوش رکھنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مرد اور عورت کے فرق پر کچھ لطائف

تین گھنٹے کی بحث، بڑی بڑی قسمیں، بٹوے کی تلاشی، موبائل فون کی چیکنگ اور انتہائی منطقی دلائل کے بعد بھی جس چیز کو آپ رتی بھر مطمئن نہیں کر سکتے، اسے بیوی کہتے ہیں


 

شوہر: تم ایک گھنٹے سے دروازے پر کھڑی کس سے باتیں کر رہی ہو۔
بیگم: پڑوسن سے!
شوہر: اُسے اندر کیوں نہیں بلا لیتی، اور کمرے میں بیٹھ کر آرام سے باتیں کرو
بیگم: نہیں، وہ کہتی ہے کہ وہ جلدی میں ہے، اندر نہیں آ سکتی.


بیوی شوہر سے: میں پانچ منٹ کے لئے پڑوسن کے ہاں جا رہی ہوں، آپ ہر دس منٹ بعد سالن میں چمچہ ہلاتے رہنا۔


شوہر: آج سبزی میں نمک زیادہ تھا
بیوی: نمک پورا ہے، آج سبزی کم تھی
سبق: بیوی کبھی غلط ہو ہی نہیں سکتی

Difference between Man and Woman Thinking in Urdu

Male and Female Differences Facts in Urdu

مرد اور عورت کی سوچ اور خواہشات میں فرق سے متعلق یہ تحریر آپ کو کیسی لگی، اپنی آرا دینے کے لیے کمنٹس کریں، اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی راہنمائی ہو سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں