بیگم کو اپنی مٹھی میں رکھنے کے لاجواب طریقے

کہا جاتا ہے کہ بیگم کو خوش رکھنا دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ  مرد حضرات ہر وقت بیوی کو خوش کرنے کے نت نئے طریقے، ٹوٹکے اور نسخے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔  ایزی استاد میں ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ آپ اپنی بیگم کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں۔

تاہم آج کی تحریر میں ہم آپ کو ایسے چھوٹے چھوٹے فارمولے اور نسخے بتائیں گے کہ جن پر عمل کر کے نہ صرف آپ اپنی بیگم کو اپنی مٹھی میں کر سکتے ہیں بلکہ حالات کیسے بھی ہوں، بیگم ناراض ہو یا غصے میں، پریشان ہو یا ٹینشن میں، اس کو خوش اور مطمئن کر سکتے ہیں۔

فرض کریں، آپ کی بیگم آپ سے کہتی ہے کہ "دیکھو نہ جی، ہمارے پڑوسی نے پچاس انچ کا ایل سی ڈی ٹی وی خریدا ہے، اور ایک آپ ہیں کہ ایک عام سا ٹیلی ویژن بھی نہیں لا کر دیتے” اب اس حالت میں بے چارہ غریب شوہر کیا کرئے گا، لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ جو Situation ہم نے Create کی ہے تو حل بھی ہم ہی بتاتے ہیں۔

شوہر: "ارے ڈارلنگ ۔۔ جس کے پاس تمہاری جیسی حسین و جمیل اور خوبصورت بیوی ہو، وہ کیوں کر فالتو کا وقت ٹی وی  دیکھنے میں برباد کرے گا۔”
بیوی: "اوہ، آپ بھی نہ۔۔ ابھی اپ کے لئے پکوڑے بنا کر لاتی ہوں۔”

یہ بھی پڑھیے : دوستی کیا ہے، سچے اور مخلص دوست کیسے بنائے جائیں

بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ شوہر اپنی بیگم کی سالگرہ کا دن بھول جاتا ہے۔ حالانکہ یہی ایک دن ایسا دن ہوتا ہے جو شادی شدہ عورت کے لیے بہت خاص اور اہم ہوتا ہے، اور اگر شوہر کو یہ دن یاد نہ رہے تو بیگم سمجھتی ہے کہ جس مرد کو میری سالگرہ کا دن یاد نہیں رہتا، اسے میں کہاں یاد رہتی ہوں گی۔

یہ سچویشن اکثر افراد کے ساتھ ہو جاتی ہے، مگر مرد حضرات کو پتہ نہیں ہوتا کہ ان حالات میں کیا کیا جائے۔ فرض کریں آپ سے بیگم کہتی ہے۔

بیگم : "آپ میری سالگرہ کا دن کیسے بھول گئے؟؟”
خاوند: "ارے پگلی! تمہاری سالگرہ کا دن کوئی کیسے یاد رکھے۔ تمھیں دیکھ کر ذرا بھی نہیں لگتا کہ تمہاری عمر بڑھ رہی ہے”۔
بیگم: ( آنسو پونچھتے ہوئے) "سچی!۔۔۔ آپ کے لئے کھیر بنا لا کر آتی ہوں”۔ لیں جی، مسئلہ بھی حل ہو گیا، اور کچھ نہ کچھ سیوا بھی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے : بیوی کو خوش رکھنے کے طریقے

میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑا عام بات ہوتی ہے، کون سا گھر ایسا ہوتا ہے کہ جہاں پر نوک جھوک نہیں ہوتی، تاہم بعض اوقات انسان اپنی عقل اور دانشمندی سے سب سنبھال لیتا ہے، فرض کریں میاں اور بیوی میں جھگڑا ہو رہا ہو۔

بیوی: میں پورا گھر سنبھالتی ہوں۔۔۔ کچن کو سنبھالتی ہوں۔۔۔ بچوں کو سنبھالتی ہوں۔۔۔ تم کیا کرتے ہو۔۔؟؟؟؟؟
شوھر: "میں خود کو سنبھالتا ہوں۔۔ تمہاری نشیلی آنکھیں دیکھ کر”
بیوی: آپ بھی ناں۔۔۔ چلو بتاؤ آج کیا بناؤں آپ کی پسند کا۔۔؟؟؟

کہتے ہیں کہ تعریف کرنا عورت کی کمزوری ہوتی ہے، اس لیے بیگم کی تعریف ضرور کیا کریں، تعریف کرنے کے بہت س طریقے ہوتے ہیں، مکمل تفصیل آپ بیوی کو خوش کرنے کے طریقے میں پڑھ سکتے ہیں، یہاں پر ہم آپ کو چند ایسے جملے بتاتے ہیں، جن کو سن کر بیگم خوشی سے پھولی نہیں سماتی۔

  1. تمہارے کیا کہنے، تم سب سے الگ ہو۔
  2. میں نے زندگی میں ضرور کوئی نیک کام کیا ہو گا جو تم ملی ہو۔
  3. میں آج جو اِس مقام پہ ہوں، یہ سب تمہاری وجہ سے ہے۔
  4. کاش دنیا کی ساری لڑکیوں کی سوچ تمہاری جیسی ہوتی۔
  5. کاش تم میری زندگی میں پہلے آ گئی ہوتی۔ تمہاری یہی ادائیں (باتیں) مجھے مار دیتی ہیں.

نوٹ : اس تحریر متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔ شکریہ

اپنی رائے کا اظہار کریں