شادی کے فوائد ، شادی کرنے سے مرد اور عورت کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟

شادی کرنے کے بہت سے فوائد ہیں، شادی کرنے کے بعد انسان کی زندگی تبدیل ہو جاتی ہیں،  انسان بے کار اور بے مقصد زندگی گزارنے کے بجائے خوشیوں اور شادمانیوں سے بھرپور بامعنی زندگی بسر کرنے لگتا ہے۔ شادی کرنے کے درج ذیل فوائد ہیں:

1. احساس ذمہ داری

شادی کرنے سے انسان میں احساس ذمہ داری پیدا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ شادی کی وجہ سے ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے انسان یکسوئی کے ساتھ محنت کرتا ہے اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیتا ہے کیونکہ اسے علم ہوتا ہے کہ ہراسے ہر صورت میں اپنے گھر کو چلانا ہے اور وہ اپنے کیریئر کی طرف بہتر طریقے سے توجہ دے پاتا ہے۔

شادی کسب معاش کے لیے جدوجہدکرنے پر اکساتی ہے اور بےروزگاری اور بے عملی کو ترک کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔

2. سکون کی نیند سونا

شادی کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ شادی کرنے کے بعدانسان سکون کی نیند سوتا ہے، وہ لوگ جن کے تعلقات اپنی شریک حیات سے خوشگوار ہوتے ہیں وہ زیادہ پر سکون نیندسوتے ہیں ۔ جبکہ ان لوگوں کے مقابلے میں ایسے افراد جن کے تعلقات اپنی شریک حیات سے اچھے نہ ہوں یا جو کنوارے ہوتے ہیں انہیں پرسکون نیند بامشکل نصیب ہوتی ہے۔

پٹسبرگ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اگر شادی کے بعد تعلق خوش باش ہو تو لوگوں کی نیند کا معیار بہتر ہوجاتا ہے تاہم ناخوش جوڑوں میں یہ نیند متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور اگر نیند پوری نہ ہو تو موٹاپے سمیت چڑچڑے پن اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ذہنی سکون اور اطمینان قلب کیسے حاصل ہوتا ہے؟

3. عمر میں اضافہ

شادی کرنے سے انسان کی طبعی عمر میں دس فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ شادی کے بعد افراد کا قوت مدافعت متحرک ہو جاتا ہے جس کے باعث کینسر جیسے امراض لاحق ہونے کے امکانات میں دس فیصد کمی آجاتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں زیادہ تر خودکشی کنوارے لوگ ہی کرتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق شادی کے بعد عمر میں کئی برس تک کا اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں غیرشادی شدہ افراد میں جلد موت کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

4. تحفظ کا احساس

شادی کے بعد میاں اور بیوی کو احساس ہو جاتا ہے کہ ان کی بقا اور تحفظ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے میں ہے۔ اس لیے دونوں کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے ان دونوں میں سے کسی ایک کو نقصان پہنچے، جیسےشادی کے بعد زیادہ تر لوگ نشہ چھوڑ دیتے ہیں، گاڑی تیز نہیں چلاتے، وغیرہ وغیرہ۔

5. غیر اخلاقی عادات، بےراہ روی اور ناجائز جسمانی تعلقات سے نجات

شادی کرنے کے بعد کئی ایسی جسمانی و معاشرتی بیماریوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ جن کے پھیلنے کی وجہ غیر اخلاقی عادات ،بے راہ روی اور نا جائز جسمانی تعلقات ہوتے ہیں ۔یہ ساری لتیں ایک فرد کو اس وقت لگتی ہیں جب وہ خود کو تنہا محسوس کرتا ہے ۔شادی کے بعدیہ تمام چیزیں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ایڈز کی بیماری نہیں پھیلتی اور معاشرہ ایڈز جیسے مرض سے پاک ہو جاتا ہے۔

6. ذہنی سکون کا حصول

دنیا میں کئی تحقیقات یہ بات ثابت کر چکی ہیں کہ شادی شدہ نوجوان افراد ،کنوارے افراد کے مقابلے میں پر سکون زندگی گزارتے ہیں ،اگر چہ کنوارے افراد چند لمحوں کے لئے تفریح ،لطف اور موج مستی تو کر سکتے ہیں لیکن جوحقیقی ذہنی سکون اور اطمینان قلب شادی کے بعد ہی میسر آتا ہے ، اس کو لفظوں میں کہاں بیان کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے دین اسلام میں شادی کو بہت اعلیٰ مقام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ذہنی سکون کیا ہے اور کیسے حاصل ہوتا ہے۔

7. شادی کے فوائد مردوں کے لیے

شادی کے بعد مرد کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ جس بھی لڑکی سے بات کرئے گا تووہ اس کو شادی شدہ سمجھتے ہوئے بڑے ہی خلوص اور مہذب انداز میں جواب دے گئی۔ جبکہ اگر یہی کوشش کوئی کنورہ کرئے گا تو وہ لڑکی فوراً اس کی ماں بہن تک پہنچ جائے گا، یا بات جوتے اور تھپڑ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

شادی شدہ بندہ جس مرضی گھر کے باہر کھڑا ہو کوئی کچھ نہیں کہتا، جبکہ کنوارہ جس گلی میں کھڑا ہو لوگ شک کی نظر سے دیکھنے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خوشی کیا ہے اور کیسے حاصل ہوتی ہے؟

شادی شدہ بندہ جب گھر سے نکلتا ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ کسی کام سے جا رہا ہے جبکہ کنوارہ جب گھر سے نکلتا ہے تو لوگ دیکھ کر کہتے ہیں کسی لڑکی کے چکر میں کہیں جا رہا ہے۔

کنواروں کو اپنے کپڑے خود دھونا پڑتے ہیں،استری خود کرنا پڑتی ہے اور دیگر کام بھی خود سرانجام دینا ہوتے ہیں۔ جبکہ شادی شدہ مردوں کے شادی کے بعد ان سب کاموں سے جان چھوٹ جاتی ہے۔

شادی شدہ افراد کو کمرہ بند کر کے کال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی رات کو دیر سے گھر آنے پر بہانے بنانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

8. شادی کے فوائد عورتوں کے لیے

شادی کے بعد عورت کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ جس لڑکے سے بھی بات کرئے گی وہ اسے بڑے ہی مہذب انداز میں جواب دے گا اور اکثر اپنی بہن سمجھے گا۔ جبکہ غیر شادی شدہ لڑکی اگر کسی بندے سے کوئی بات کرئے گی تو وہ بندہ جواب دینے کے بجائے پہلے تو اسے سر سے پاؤں تک نہارے گا، پھر بڑی ہی گندی مسکراہٹ سے جواب دے گا، اور ساتھ یہ کوشش بھی کرئے کہ کس طرح یہ لڑکی پٹ جائے۔

کنواری لڑکی کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے ماں باپ اور بھائیوں سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ جبکہ شادی شدہ عورتیں صرف اطلاع دیتی ہیں کہ میں فلاں کام سے جارہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: کامیابی کیا ہے اور کیسے حاصل ہوتی ہے؟

شادی شدہ لڑکی محلے میں کسی بندے سے بات کر سکتی ہے لیکن کنوارہ لڑکی اگر کسی سے بات کرئے تو لوگ اس کو اسی بندے سے منسوب کر دیتے ہیں۔

شادی کے فوائد سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں