سر کی خشکی سرکی اور خارش سے نجات کے چند آسان گھریلو ٹوٹکے

سر کی خشکی

سر کی خشکی سے مراد سر کی جلد پر پیدا ہونے والے بھوسی جیسے سفید چھلکے ہوتے ہیں، جو بالوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور پھر ذرات کی شکل میں شانوں پر گرتے ہیں۔ خشکی بالوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ دیکھنے میں بھی بُری لگتی ہے اور یہ بالوں کی صحت کی سخت دشمن ہے۔

عموماًخشکی جسمانی کمزوری یا خون کی کمی کا نتیجہ ہوی ہے۔ جب جسم کی قوتِ مدافعت کم ہوجاتی ہے تو زیرِ جلد چکنائی پیدا کرنے والے غدود کی کارکردگی کا توازن بگڑ جاتا ہے اور ان سے خارج ہونے والی رطوبت کی مقداربڑھ جاتی ہے۔ یہی رطوبت جلد پر باریک جھلی کی طرح جم جاتی ہے اور پھر چٹخ کر چھوٹے چھوٹے چھلکوں میں تبدیل ہوجاتی ہے، جو خشکی کہلاتی ہے۔

سر میں خارش ایک بہت عام چیز ہے جس کا مرد و خواتین دونوں کو سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ عام طور پر بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل ہوتے ہیں۔گھر سے باہر کسی پرہجوم مقام پر یہ خارش کئی بار شرمندگی کا باعث بھی بن جاتی ہے خاص طور پر خشکی اور جوئیں باہر نکلنا تو شرم سے پانی پانی بھی کرسکتا ہے۔

سر کی خشکی ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان کو اکثر وبیشتر شرمندگی سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے۔ جب آپ کو اپنے شانوں پر بھوسی جیسے چھلکوں کا چھڑکاؤ نظر آتا ہے، یاسر میں بار بار کھجلی محسوس ہوتی ہے تو آپ خود کو سماجی طورپرپریشان محسوس کرتے ہیں، کیونکہ کسی بھی محفل میں اطمینان سے بیٹھنا آپ کے لیے دشوار ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنانے کے قدرتی طریقے

سر میں خشکی اور خارش ایسی بیماری ہے جس سے تقریباً ہر شخص کو ہی کسی نہ کسی وقت، اپنی عمر کے کسی نہ کسی حصے میں سابقہ پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں حقیقت یہ ہے کہ ڈینڈرف سر کی تکلیف کی ایک ایسی شکل ہے جس سے ساری دنیا کے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ اٹھارہ سال کی عمر سے زیادہ کے تمام مردوں اور عورتوں کی بیس فیصدی تعداد ڈینڈرف میں مبتلا ہوتی ہے۔

خشکی اور سرکی ایک پریشان کن اور بہت عام بیماری ہے۔ مردہ خلیوں کا جھڑتے رہنا اور ان کی جگہ نئے خلیوں کا پیدا ہوتے رہنا ایک ایسا عمل ہے جو مسلسل جاری رہتا ہے اوریہ عمل انسان کے پورے جسم میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ لیکن اگر اس توازن میں کوئی بگاڑ پیدا ہوجائے تو اس کے نتیجے میں بھوسی جیسے سفید چھلکے بننے لگتے ہیں جو ڈینڈرف کہلاتے ہیں۔


سر کی خشکی سرکی کا علاج


لیموں کا استعمال

لیموں خارش زدہ سر کو سکون پہنچانے کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔خشکی سے نجات پانے کے لیے لیموں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق سے اپنے سر کی مالش کریں۔ دس سے پندرہ منٹ کے بعد بال صاف پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں۔ اس طریقہ کار کو خشکی کے مکمل خاتمے تک باقائدگی سے استعمال کریں


ہیئر ماسک کا استعمال

ہیئر ماسک سر کی مردہ جلد کے چھلکوں کی شکل میں نکلنے، خشکی اور دیگر تکالیف کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور کوئی بھی فرد اس ماسک کو آسانی سے بناسکتا ہے۔ایک کیلا لیں اور اسے شہد کے ساتھ کچلیں اور پھر اسے پیاز کے عرق کے ساتھ مکس کرلیں اور پھر اس کو پیسٹ کی شکل میں مکس کرنے کے بعد بیس منٹ تک سر پر لگا رہنا دیں اور پھر اسے شیمپو سے دھولیں۔


سر کی خشکی کے لئے ناریل کا تیل

ناریل کا تیل ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ بالوں کی خشکی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک نئی چمک بھی دیتا ہے۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں۔ اگر ناریل کے تیل کا باقائدگی سے استعمال کیا جائے تو خشکی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : رنگ گورا کرنے کے قدرتی طریقے

سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل کا تیل استعمال کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ناریل کے تیل میں پیاز کے ٹکڑوں کو بیس منٹ تک گرم کریں اور اس سے سر کی جلد کا مساج کرنے سے خشکی دور ہوجاتی ہے۔


سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے۔ اس سرکے میں موجود تیزابیت خشکی کو دنوں میں ختم کر دیتی ہے۔ دھیان رہے کہ اس سرکے کو براہِ راست سر کی جلد پر نہ لگائیں۔ اس سرکہ کو ہم وزن پانی کے ساتھ ایک سپرے بوتل میں ڈالیں۔ اپنے سر پر اس مرکب کا چھڑکائو کریں اور پندرہ منٹ بعد بال دھو لیں۔ بہتر نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔ چند مہینوں کے استعمال کے بعد بالوں کی خشکی ختم ہو جائے گی۔


گرم تیل کا استعمال

بالوں خاص طور پر خشک بالوں کے لیے ایک بہترین ٹوٹکا گرم تیل ہوتا ہے جو بالوں کی نمی کو بحال کرکے جلد پر خشکی کے احساس کو کم کرتا ہے۔تھوڑا سا زیتون کا تیل لیں اور کچھ دیر تک گرم کرکے اس میں شہد کی کچھ بوندیں شامل کریں اور پھر اپنے بالوں پر لگا کر کچھ منٹ تک مالش کریں اور کچھ دیر بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔


اسپرین کی گولیاں

اسپرین خشکی سے نجات دلانے والے شیمپوز کا اہم حصہ ہوتی ہے۔ آپ اپنے عام استعمال کے شیمپو کو ہی خشکی سے نجات دلانے والا شیمپو بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے اسپرین کی دو گولیاں پیس کر سفوف بنا لیں۔ اب اس سفوف کو شیمپو کے ساتھ ملائیں۔ اس مکسچر کو اپنے بالوں پر ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں۔


زیتون کا تیل

زیتون کا تیل ، بادام کا تیل، کیسٹر آئل اور نیم کا تیل(سب خالص ہونے چاہئیں) ہم وزن لے کر کسی شیشی میں مکس کرکے رکھ لیں اور اسے بالوں کی جڑوں میں ہلکے ہلکے مساج کریں۔اس کے باقاعدہ استعمال سے انشااللہ خشکی، سکری، کا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

رات کو زیتون کے تیل کی مالش کرکے سو جانا خشکی کا صدیوں پرانا ٹوٹکا ہے، زیتون کے تیل کے دس قطروں کو سر پر ٹپکا کر اس کی مالش کریں اور سر کو کسی ٹوپی یا تولیے میں چھپا کر سو جائیں۔ صبح اٹھ کر سر کو دھولیں کچھ دنوں میں خشکی آپ سے دور بھاگ جائے گی، تاہم فوری اثر چاہتے ہیں تو ایسے شیمپو کو ترجیح دیں جس میں زیتون کے تیل بھی شامل ہو۔ زیتون کے تیل کے فوائد کی مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں


ماؤتھ واش بھی بالوں کی خشکی ختم کرنے میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔ بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد ماؤتھ واش سے دھوئیں۔ چند ہفتوں بعد بالوں سے خشکی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔


آلو ویرا کا استعمال

آلو ویرا جلد اور سر کے لیے اپنی فائدہ مند خوبیوں کے باعث جانا جاتا ہے بس آلو ویرا جیل کو سر پر لگائیں اور کچھ دیر بعد شیمپو سے سر دھو لیں، اپنی خارش کو دور بھگانے کے لیے شیمپو سے پہلے ایلو ویرا کے تیل یا جیل کی مالش کریں۔ آلو ویرا میں ٹھنڈک کا عنصر خارش سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔


نمک کا استعمال

شیمپو سے پہلے عام نمک کو سر پر رگڑنا یا مالش خشکی کا خاتمہ کرنے میں زبردست کردار ادا کرسکتا ہے۔ نمک دانی کو لیں اور کچھ مقدار میں نمک اپنے سر پر چھڑکیں اور پھر اسے بالوں میں پھیلالیں جس کے بعد کچھ دیر مالش کریں۔ کچھ دیر بعد سر کو شیمپو سے دھو کر حیرت انگیز اثر محسوس کریں۔


اِس مضمون سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اِسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

ضروری نوٹ: سر کی خشکی، سرکی اور خارش سے متعلقہ یہ تحریر محض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔ ان ترکیبوں ، طریقوں اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج (طبیب ، ڈاکٹر) سے مشورہ ضرور کریں۔ اور دوران عمل اپنے معالج سے رابطہ میں رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں