سائیٹ میپ کیا ہے اور ویب سائیٹ کے لیے سائٹ میپ کیسے بناتے ہیں؟

ویب سائیٹ بنانے کے بعد اگلہ مرحلہ ہوتا ہے سائیٹ میپ کے ذریعے اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ کو سرچ انجن (گوگل، یاہو، وغیرہ) میں شامل کرنے کا، کیونکہ آپ خواہ کچھ بھی کر لیں، جتنی ٹریفک آپ کو گوگل یا یاہو وغیرہ سے ملتی ہے کہیں سے نہیں ملتی۔

گوگل دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے، ہم گوگل پہ جو بھی لفظ لکھیں، گوگل فوراً معلومات کے ڈھیر لگا دیتا ہے، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گوگل اتنی جلدی میں یہ سب کیسے کرتا ہے، اور ہمیں فوراً مطلوبہ رزلٹ کیسے فراہم کرتا ہے، اگر آپ کو نہیں پتا تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا میں جو بھی ویب سائیٹ یا بلاگ بنائے جاتے ہیں، ان کا سائیٹ میپ تیار کیا جاتا ہے، اور اسے تمام سرچ انجمن کے ویب ماسٹر ٹول میں Submit کر دیا جاتا ہے، سائیٹ میپ یو آر ایل  URL کا مجموعہ ہوتا ہے، سرچ انجن یو آر ایل کو کرالنگ کرتے ہوئے مطلوبہ رزلٹ تک پہنچ جاتے ہیں۔

جب بھی کوئی فرد کسی بھی سرچ انجن (گوگل، یاہو،وغیرہ) میں کوئی چیز تلاش کرتا ہے تو مطلوبہ سرچ انجن انٹرنیٹ کی دنیا میں بنی ہوئی تمام ویب سائیٹس کو کرالنگ کرتے ہوئے فوراً مطوبہ رزلٹ تک پہنچ جاتا ہے۔

سائیٹ میپ بنانا

سائیٹ میپ ویب سائیٹ کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، کیونکہ سائیٹ میپ سرچ انجن کو بتاتا ہے کہ اس سائیٹ میں کیا کچھ ہے۔ سرچ انجن سائیٹ میپ کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ رزلٹ فوراً فراہم کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فری میں ویب سائیٹ کیسے بناتے ہیں

سائیٹ میپ بنانے کے بہت سے طریقے ہیں، آج ہم آپ کو Yoast SEO کے ذریعے سائیٹ میپ بنانا سیکھائیں گے، سب سے پہلے اپنی ویب سائیٹ کے پلگ ان میں سے  Yoast SEO تلاش کر کے انسٹال کر لیں۔

سائیٹ میپ کیا ہے اور کیسے بناتے ہیں، 1

Yoast SEO کو انسٹال کرنے کے بعد Active کر لیں، اب سائیڈ بار میں SEO پر جائیں، اور وہاں سے  XML Sitemaps پر کلک کریں

سائیٹ میپ کیا ہے اور کیسے بناتے ہیں، 2

اب آپ کے سامنے SML Sitemaps کا مین پیج اوپن ہو گا، یہاں پر سائیٹ میپ کو  Enabled کریں۔

سائیٹ میپ کیا ہے اور کیسے بناتے ہیں، 3

سائیٹ میپ کی سیٹنگ

اب پوسٹ ٹائپ میں جائیں، اور جو جو چیزیں آپ سائیٹ میپ میں رکھنا چاہتے ہیں ان کو In Sitemap کریں۔ یہاں پر پوسٹ، پیج اور میڈیا کے آپشن ہوتے ہیں، اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ نے کون کون سی چیزیں اپنے سائیٹ میپ میں رکھنی ہیں۔ اگر آپ کو سمجھ نہیں ہے تو آپ کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔

سائیٹ میپ کیا ہے اور کیسے بناتے ہیں، 4

اب Taxonomies میں جا کر کیٹگری، ٹیگ اور فارمیٹ میں سے اپنے حساب سے سیٹنگ کر لیں، نہیں تو تصویر میں دکھائی گئی سیٹنگ کے حساب سے اپنی سیٹنگ مکمل کر لیں۔

سائیٹ میپ کیا ہے اور کیسے بناتے ہیں 5

اب جنرل کے آپشن میں سے تصویر میں دکھائی گئی سیٹنگ کے حساب سے سیٹنگ مکمل کر کے سیو کرتے ہوئے  XML Sitemap پر کلک کریں۔

سائیٹ میپ کیا ہے اور کیسے بناتے ہیں، 6

لیں جی آپ کا سائیٹ میپ تیار ہو گیا ہے، اب اگلے مرحلے میں آپ نے یہ سائیٹ میپ گوگل، یاہو اور بینگ کے ویب ماسٹر ٹول میں  Submit کرنا ہے، اس کے بعد جب کوئی ان سرچ انجنز پر سرچ کرئے گا تو رزلٹس میں آپ کی سائیٹ بھی آئے گی۔

سائیٹ میپ کیا ہے اور کیسے بناتے ہیں، 7

اگلی پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنی ویب سائیٹ کو کیسے گوگل ویب ماسٹر، بینگ ویب ماسٹر اور یاہو ویب ماسٹر میں Submit کریں گے اور سائیٹ میپ کا استعمال کیسے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بلاگ کیا ہے، بلاگ، بلاگر اور بلاگنگ میں فرق

سائیٹ میپ سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ متذکرہ بالا تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

3 comments

  1. بہت اچھی تحریر ہے لیکن آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ سائیٹ میپ بنا کر اسے سرچ انجن میں کیسے ایڈ کریں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں