ویب سائٹ یا بلاگ پر پوسٹ (تحریریں) کیسے پبلش (شائع) کرتے ہیں

ورڈ پریس پر فری میں بلاگ یا ویب سائٹ بنانے کے بعد اگلا مرحلہ ہوتا ہے تحریر شائع کرنے کا، یعنی اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر پوسٹ پبلش کرنے کا، پچھلی تحریر میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ ورڈپریس پر فری میں ویب سائیٹ یا بلاگ کیسے بناتے ہیں، آج کی تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ بلاگ یا ویب سائٹ بنانے کے بعد پوسٹ (آرٹیکل، تحریر) کیسے پبلش (شائع) کرتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنی ویب سائیٹ اوپن کریں، اور بلاگ پوسٹ Blog Posts میں ایڈ Add پر جائیں۔

جب آپ Add پر کلک کریں گے کہ تو ایک نئی ونڈو اوپن ہو گئی، جو کچھ اس طرح کی ہو گی۔

  1. یہاں پر آپ نے اپنی تحریر کا ٹائیٹل لکھنا ہے، جیسے میری تحریر کا ٹائیٹل ویب سائٹ یا بلاگ پر پوسٹ (تحریریں) کیسے پبلش (شائع) کرتے ہیں ہے۔
  2. یہ حصہ تحریر کی سیٹنگ کے لیے ہوتا ہے، مثلا  Add سے آپ اپنی تحریر میں تصویریں Add کر سکتے ہیں۔ پیراگراف سے آپ اپنی تحریر کو پیراگراف یا ہیڈنگ کی شکل دے سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں سے آپ اپنی تحریر کو بولڈ کر سکتے ہیں، ترچھا کر سکتے ہیں، نمبرنگ لگا سکتے ہیں، لنک لگا سکتے ہیں، لکھائی کو دائیں بائیں یا درمیان میں کر سکتے ہیں۔
  3. یہ حصہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں پر آپ نے تحریر لکھنی ہوتی ہے۔ یہ سمجھیں یہ ایک خالی کاغذ ہے، جہاں پر آپ اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی لکھ سکتے ہیں، کوئی بھی تصویر لگا سکتے ہیں۔
  4. یہ حصہ پوسٹ کی سیٹنگ سے متعلقہ ہوتا ہے، اس میں:
    • Status سے آپ سیٹنگ کر سکتے ہیں کہ آپ کی تحریر ہر کوئی پڑھ سکتا ہے، یا صرف ویب سائیٹ کے ممبران وغیرہ، جیسے فیس بک پر جب ہم کوئی سٹیٹس شیئر کرتے ہیں تو وہاں پبلک وغیرہ کا آپشن آتا ہے، اس کے علاوہ یہاں آپ کو یہ بھی سہولت دی جاتی ہے کہ آپ اپنی تحریر کو کسی بھی تاریخ میں شائع کر سکتے ہیں، مثلا آج 30 نومبر 2017ہے، تو آپ اپنی تحریر کو 20 نومبر 2017 کو بھی شائع کر سکتے ہیں، اور 20 دسمبر 2017 کو بھی۔
    • کیٹگری اور ٹیگ ویب سائیٹ کا اہم حصہ ہوتا ہے، آپ جو بھی آرٹیکل (پوسٹ) شائع کریں گے، انہیں کسی نہ کسی کیٹگری میں رکھنا ہو گا، اگر آپ کوئی کیٹیگری سلیکٹ نہیں کریں گے تو آپ کی تحریریں Uncategorized کی کیٹگری میں چلی جائیں گی۔ کیٹگری کے علاوہ ٹیگ ویب سائیٹ کا اہم حصہ ہوتا ہے، ٹیگ میں آپ نے وہ الفاظ لکھنے ہوتے ہیں کہ جن سے سرچ انجن آپ کی سائیٹ رزلٹ میں ظاہر کرتا ہے۔
    • Featured Image وہ تصویر ہوتی ہے جو آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ پر نمایاں نظر آتی ہے۔
    • شیئرنگ کے ذریعے آپ اپنی تحریر کو مختلف پلیٹ فارمز مثلا فیس بک ، ٹوئیٹر وغیرہ پر شیئر کر سکتے ہیں۔
    • More Option کے ذریعے آپ پوسٹ کی مزید سیٹنگ کر سکتے ہیں۔

تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ٹائیٹل کی جگہ ہم نے My First Post لکھا ہے، اور باڈی میں ہیڈنگ اور چند الفاظ ٹائپ کیئے ہیں۔

پوسٹ میں تحریر لگانے کے لیے Add پر کلک کر کے ہم نے تصویر ایڈ کر لی ہے، اور باقی سیٹنگ بھی مکمل کر لی ہے، اب بس ضرورت ہے تو اس پوسٹ کو شائع کرنے کی۔

جب پوسٹ تیار ہو جائے گی تو ہم Publish پر کلک کریں گے۔ اس سے ہماری تحریر شائع ہو جائے گی۔ یاد رکھیں، صرف تحریر شائع کرنا کوئی بڑا کام نہیں ہے، اصل کام ہوتا ہے کہ آپ ایسی تحریر شائع کریں کہ جب لوگ سرچ انجن (مثلا گوگل، یاہو، بینگ وغیرہ) پر سرچ کریں تو آپ کی تحریر ٹاپ ٹین میں آئے۔

یہ بھی پڑھیۓ: ڈومین اور ہوسٹنگ میں کیا فرق ہے؟

سرچ انجن میں آپ کی ویب سائیٹ تبھی ظاہر ہو گی، جب آپ اپنی ویب سائیٹ کا سائیٹ میپ بنائیں گے اور اسے گوگل، یاہو، بینگ وغیرہ میں انڈیکس کریں گے۔ اگر آپ کو سائیٹ میپ بنانے کا پتا نہیں ہے تو آپ ہماری تحریر سائیٹ میپ کیا ہے اور ویب سائیٹ کے لیے سائیٹ میپ کیسے بناتے ہیں پڑھ سکتے ہیں۔

نوٹ: اس تحریر متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ  مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹیوئٹر، وغیرہ )پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔شکریہ

اپنی رائے کا اظہار کریں