یوٹیوب چینل (اکاؤنٹ) بنانے کا طریقہ

یوٹیوب کیا ہے ؟

آج کے دور میں آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بہترین ذریعہ یوٹیوب ہے، یوٹیوب کے ذریعے پوری دنیا سے لوگ بغیر انویسٹمنٹ کے ہزاروں ، لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ یوٹیوب گوگل کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے۔

یوٹیوب پر اکاؤنٹ کیسے بناتے ہیں، یوٹیوب چینل کیا ہوتا ہے ؟

یوٹیوب پر آپ جس نام سے اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں اسے یوٹیوب چینل کہا جاتا ہے، یوٹیوب پر اکاؤنٹ بنانا (یعنی چینل بنانا) بہت آسان ہے، یوٹیوب چونکہ گوگل کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ہے اس لیے یوٹیوب پر چینل بنانے کے لیے آپ کو ایک عدد جی میل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

یوٹیوب چینل بنانے کے لیے سب سے پہلے Gmail اکاؤنٹ بنا لیں، اس کے بعد www.youtube.com کی ویب سائیٹ پر جائیں۔ اور Sign In پر کلک کریں۔

یوٹیوب چینل (اکاؤنٹ) بنانے کا طریقہ

سائن ان پر کلک کرنے کے بعد یہاں پر اپنا جی میل ایڈریس لکھ کر Next کریں، اور پھر پاسورڈ لکھ کر اپنا اکاؤنٹ اوپن کرلیں، جب آپ سائن اِن ہوں گے تو یوٹیوب کی ویب سائیٹ پر اوپر کی طرف دائیں جانب آپ کی تصویر ظاہر ہو گی، اگر آپ نے جی میل پر اپنی تصویر نہیں لگائی تو تصویر کا لوگو ظاہر ہو گا، جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب چینل (اکاؤنٹ) بنانے کا طریقہ

اب اپنے اکاونٹ کی تصویر پر کلک کریں، تو ایک ٹیب اوپن ہو گئ، اس میں My Channel پر کلک کریں۔

اب کھلے والی ونڈو میں First Name اور Last Name کی جگہ پر اپنا پسندیدہ نام لکھیں، جس نام سے آپ نے یوٹیوب پر چینل (اکاؤنٹ) بنانا ہے۔ نام لکھنے کے بعد Create Channel پر کلک کریں۔

یوٹیوب چینل (اکاؤنٹ) بنانے کا طریقہ

مبارک ہو آپ کا چینل بن گیا ہے، اب آپ چینل کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں، اس کے لیے Customize Channel پر کلک کریں۔

یوٹیوب چینل (اکاؤنٹ) بنانے کا طریقہ

اب اوپن ہونے والی ونڈو میں سے اپنے چینل کے لیے پروفائل پکچر، کور فوٹو سلیکٹ کریں، اور چینل کے بارے میں مختصر تفصیل لکھیں۔ آپ کا یوٹیوب چینل ویڈیو شیئرنگ کے لیے تیار ہے۔

یوٹیوب چینل (اکاؤنٹ) بنانے کا طریقہ

یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنا بہت آسان ہے، نیچے دی گئی تصویر کے مطابق Upload پر لکھ کریں، اپنی فائل سلیکٹ کریں، اور اپ لوڈ کر دیں۔

یوٹیوب چینل (اکاؤنٹ) بنانے کا طریقہ

یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ بہت آسان ہے، آپ کو بس یوٹیوب چینل بنا کر اس پر ویڈیو شیئر (اپ لوڈ) کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے بعدیوٹیوب چینل کو ایڈسینس اکاؤنٹ سے منسلک کرنا ہوتا ہے۔ اب لوگ جتنی زیادہ آپ کی ویڈیو کو دیکھیں گے، یا ویڈیو پر لگے ایڈ کو کلک کریں گے، آپ کو اتنی زیادہ انکم (آمدن) ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے: بغیر سرمائے کے آن لائن کاروبار کرنے کے دو آسان طریقے

یاد رکھیں۔ یوٹیوب کے ذریعے صرف اوریجنل یا آپ کی بنائی ہوئی ویڈیوز پر ہی پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ کسی اور کی ویڈیو کو چوری یا کاپی کرنے کی صورت میں آپ کو اس ویڈیو کی آمدنی نہیں ملے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کا ایڈسنس اکاؤنٹ بلاک بھی ہوسکتا ہے۔

One comment

اپنی رائے کا اظہار کریں