ورڈ پریس پر فری میں اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا

ورڈ پریس بلاگنگ اور ویب سائیٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ مشہور اور استعمال کیا جانا والا پلیٹ فارم ہے۔ جس پر لاکھوں کی تعداد میں ویب سائیٹس اور بلاگ بنائے جاتے ہیں۔ اگر آپ گوگل پر سرچ کریں کہ

how to create a wordpress website  تو آپ کو سات کروڑ سے زائد رزلٹ مل جائیں گے۔ جو انگریزی زبان میں ہوں گے۔

ورڈ پریس پر فری میں اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا

لیکن اگر آپ اردو میں سرچ کریں کہ ورڈ پریس پر فری میں اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا تو آپ کو کوئی بھی ایسی سائیٹ نظر نہیں آئے گی جو آپ کو ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بنانے کے بارے میں پوری رہنمائی کرتی ہو،

یہی مضمون آپ رومن اردو میں بھی پڑھ سکتے ہیں

ویب سائیٹ بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے ورڈ پریس پرفری (مفت) میں  اپنی سائیٹ یا بلاگ بنا سکتے ہیں۔آپ ورڈ پریس کے پلیٹ فارم پر آپ دو طرح سے ویب سائیٹ یا بلاگ بنا سکتے ہیں.

  • فری میں ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا
  • ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا

اگر آپ ہوسٹنگ اور ڈومین پرچیز(خرید) کر کے ویب سائیٹ بناتے ہیں تو آپ اس  سائیٹ پر ایڈ لگا کر پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بناتے ہیں تو آپ پیسے نہیں کما سکتے۔

ویب سائیٹ بنانے کے لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ پہلے فری میں سائیٹ بنائیں ، اس سے آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ سائیٹ کیسے بناتے ہیں، تھیم کیسے انسٹال کرتے ہیں، پلگ ان کا استعمال کیسے کرتے ہیں، مینو کیسے بناتے ہیں، پیچ کی سیٹنگ کہاں سے ہوتی ہے، پوسٹ کیسے شیئر کرتے ہیں، ٹیگ کیوں لگاتے ہیں وغیرہ وغیرہ،

اس کے بعد جب آپ سائیٹ کو اچھی طرح سے چلانا سیکھ جائیں تو کسی بھی کمپنی سے ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر اپنی خود کی ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں۔ اور اس پرکمائی بھی  کر سکتے ہیں۔

بیوی کو خوش رکھنے کے طریقے ! گوگل میں سرچ کرنے کے دس آسان طریقے

آج کے زمانے میں لوگ سب سے زیادہ پیسہ ویب سائیٹ، بلاگنگ اور یوٹیوب چینل سے کما رہے ہیں۔ فی الحال اس پوسٹ میں ،میں آپ کو بتاؤں گا کہ اپنی فری کی ویب سائیٹ کیسے بناتے ہیں، ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر سائیٹ کا طریقہ پھر کسی پوسٹ میں شیئر کروں گا۔

ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بنانے کے لیے آپ کو کوئی ہوسٹگ اور ڈومین کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ بس ورڈ پریس کی سائیٹ پر جا کر سائن ان ہو کر اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ شروع کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے www.wordpress.com پر جائیں۔اور Get Started پہ کلک کریں، ورڈ پریس کی سائیٹ پر مختلف جگہ یہ آپشن ہو سکتا ہے، کہیں سے بھی آپ کلک کر سکتے ہیں

ورڈ پریس پر ویب سائیٹ بنانا

Get Started پہ کلک کرنے سے اگلا پیج اوپن ہو گا، جس میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ ویب سائیٹ بنانا چاہتے ہیں یا بلاگ، اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ یہاں سے کون سا آپشن سلیکٹ کرتے ہیں۔

یہاں سے آپ جو مرضی آپشن سلیکٹ کریں، سیٹنگ تقریباً ایک جیسی ہوتی ہے، اس لیے بے فکر ہو کر کوئی سا بھی آپشن سلیکٹ کر دیں۔ یا پہلے ذہن بنا لیں کہ آپ نے ویب سائیٹ بنائی ہے یا بلاگ۔

فری ویب سائیٹ بنانے کا پہلا مرحلہ

اگلے آپشن میں آپ سے تھیم سلیکٹ کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ ورڈ پریس لاکھوں تھیم کی سہولت مفت میں فراہم کرتا ہے، تھیم ایک طرح کا آپ کی ویب سائیٹ کا ڈیزائن ہوتا ہے۔

آپ یہاں سے کوئی سا بھی تھیم سلیکٹ کر سکتے ہیں، اور اگر آپ کوئی بھی تھیم سلیکٹ نہیں کرنا چاہتے تو Skip بھی کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں آپ ویب سائیٹ کے دوران کھبی بھی کسی وقت بھی کوئی سا بھی تھیم سلیکٹ یا تبدیل کر سکتے ہیں۔

فری ویب سائیٹ بنانے کا دوسرا مرحلہ

تھیم سلیکٹ کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ اپنی سائیٹ کا کیا ایڈریس رکھنا چاہتے ہیں، جیسے میں نے easyustad لکھا۔ آپ بھی اپنی مرضی کا کوئی بھی نام رکھ سکتے ہیں۔

یار رکھیں فری ویب سائیٹ میں آپ اپنی سائیٹ کا جو بھی نام رکھیں گے وہ بطور سب ڈومین کے استعمال ہو سکے گا۔ جیسے میں نے جو نام رکھا اس کا ایڈریس easyustad.wordpress.com ہے۔

فری میں آپ جو بھی ویب سائیٹ بنائیں گے، اس میں آپ کے ڈومین میں ورڈپریس ڈاٹ کام ضرور آئے گا۔ لیکن اگر آپ اپنی ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر ویب سائیٹ بناتے ہیں تو ورڈپریس ڈاٹ کام نہیں آئے گا،

جیسے میری اس سائیٹ کا یو آر ایلwww.easyustaad.com ہے۔اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ورڈ پریس کا لفظ نہیں آیا۔ جب آپ فری میں ویب سائیٹ بنا کر چلانا سیکھ جائیں گے تو آپ بھی میری طرح اپنی ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر سائیٹ بنا سکیں گے۔

فری ویب سائیٹ بنانے کا

سائیٹ کا ایڈریس فری سلیکٹ کرنے کے بعد اب آپ نے اپنا پلان منتخب کرنا ہے، یہاں بھی آپ نے فری والا پلان سلیکٹ کرنا ہے۔ فری والا پلان سلیکٹ کرنے کے Start with Free پہ کلک کریں

فری ویب سائیٹ بنانے کا چوتھا مرحلہ

اگلے اور آخری مرحلے میں آپ نے اپنی ویب سائیٹ کا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ سلیکٹ کرنا ہے.

  • Your email address میں آپ نے اپنا ای میل ایڈریس ٹائپ کرنا ہے۔
  • Choose a Username کو ایسے ہی رہنے دینا ہے۔
  • Choose a password میں آپ نے اپنی ویب سائیٹ کے لیے ایک عدد پاس ورڈ رکھنا ہے، یاد رکھیں آپ کا پاس ورڈ الفاظ، اعداد اور نشانات کا مجموعہ ہونا چاہے۔ تاکہ ہیک نہ ہو سکے
  • تینوں فیلڈ مکمل کرنے کے بعد Continue پہ کلک کریں۔

فری ویب سائیٹ بنانے کا پانچواں مرحلہ

مبارک ہو آپ کی ویب سائیٹ بن گئی ہے، اب آپ View My Site پر کلک کر کے اپنی سائیٹ پر جا سکتے ہیں۔ آپ کے سائیٹ کا ایڈریس View My Site کے نیچے لکھا نظر آئے گا۔ جو آپ نے شروع میں بنایا تھا۔

فری ویب سائیٹ بننے کے بعد پیغام

اب آپ جب بھی یہ ایڈریس ٹائپ کریں گے آپ کی ویب سائیٹ اوپن ہو جایا کرے گی۔اب آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنی سائیٹ میں تبدیلی کر کے اسے بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں۔

فری ویب سائیٹ کا ایڈریس بار

یہ تھا ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بنانے کا طریقہ، اس سے اگلے مرحلے میں آپ نے اپنی پوری سائیٹ کی اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کرنی ہوتی ہے۔ اور اپنی پوسٹیں شیئر کرنی ہوتی ہیں۔ ورڈ پریس ویب سائیٹ یا بلاگ سے تحریر کیسے پبلش کرتے ہیں، یہ جاننے کے لیے آپ ہماری تحریر ویب سائیٹ یا بلاگ پر پوسٹ کیسے پبلش کرتے ہیں، پڑھ سکتے ہیں۔

تحریریں پبلش کرنے کے بعد آپ کو اپنی ویب سائیٹ کا سائیٹ میپ بنا کر اسے سرچ انجن (گوگل، یاہو وغیرہ) میں Submit کرنا ہوتا ہے۔ تاکہ جب بھی کوئی گوگل پر سرچ کرئے تو آپ کی ویب سائیٹ بھی رزلٹ میں نظر آئے،

ویب سائیٹ کا سائیٹ میپ کیسے بناتے ہیں، یہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

فی الحال یہاں تک، اگلی پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے اپنی سائیٹ کی سیٹنگ کر سکتے ہیں، مینو بار کیسے بنا سکتے ہیں، کیٹگری اور ٹیگ کیا ہے، پیج اور پوسٹ میں کیا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلاگ کیا ہوتا ہے، بلاگ، بلاگر اور بلاگنگ میں فرق

اپنی خود کی ویب سائیٹ کیسے بنائیں سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ متذکرہ بالا تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

ورڈ پریس پر فری میں اپنی ویب سائٹ یا بلاگ بنانا

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

20 comments

  1. السلام علیکم.
    یہ مضمون بہت مفید ہے….میں اس سے استفادہ کرتے ہوئے بلاگ بنانا چاہتا تھا لیکن بن نہیں پا رہا…..فیس بک پر بھی میسج کیا ہے آپ کے پیج پر………..پلیز رہنمائی کیجئے

    1. وعلیکم السلام،
      ورڈ پریس پر بلاگ بنانا تو بالکل آسان ہے، پھر بھی اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو
      آپ مجھے "ہم سے راطہ کریں” کے ذریعے اپنا ای میل ایڈریس اور جس نام سے بلاگ بنانا چاہتے ہیں وہ بھیج دیں، میں آپ کو بلاگ بنا کر اس کا پاس ورڈ بھیج دوں گا، آپ وہ پاس ورڈ تبدیل کر لینا، اور ای میل کے ذریعے بلاگ کو کنفرم کر لینا۔

    1. وعلیکم السلام،
      ویب سائیٹ سے پوسٹ پبلش کرنے کے لیے آپ Blog Posts میں Add پر کلک کریں گے،
      Demo
      اس کے بعد اوپن ہونے والی ونڈو میں ساری چیزیں مکمل کرنے کے بعد Publish پر کلک کریں گے تو پوسٹ شائع ہو جائے گی۔

    1. آپ نے اپنی ویب سائیٹ پر ابھی صرف ایک ہی پوسٹ کی ہے، لوگ درجنوں پوسٹیں کر دیتے ہیں لیکن وہ سرچ میں نہیں آتیں،
      اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پوسٹ گوگل سرچ میں آئے، تو پہلے کم از کم دس سے پندرہ یونیک پوسٹیں لکھیں، پھر اپنی سائیٹ کو گوگل میں انڈیکس کریں، انشاء اللہ آپ کی پوسٹیں بھی گوگل سرچ رزلٹ میں آنا شروع ہو جائیں گی۔

        1. یونیک کا مطلب ہے کہ آپ کوئی ایسا آرٹیکل لکھیں، جو انٹرنیٹ پر پہلے سے موجود نہ ہو، بلفرض موجود ہو تو کسی کا کاپی پیسٹ نہ ہو، یعنی آپ نے خود لکھا ہو۔
          جب ہماری ویب سائیٹ پر دس سے زیادہ پوسٹیں ہوتی ہیں تو ہم اپنی سائیٹ کو google webmaster tools میں Submit کرتے ہیں، جس سے سائیٹ گوگل میں انڈیکس ہو جاتی ہے، اور جب کوئی گوگل پر سرچ کرتا ہے تو ہماری ویب سائیٹ بھی رزلٹ میں نظر آتی ہے

              1. السلام علیکم
                میں نے Facebook پر ایک گروپ بنایا ہے اور اس میں نہ تو ممبر ایڈ کر پارہا ہوں اور نہ ہی کہیں سرچ کرنے سے وہ ظاہر ہوتا ہے
                راہنمائی کی درخواست ہے

              2. آپ نے یہ سوال پہلے بھی کیا تھا اور میں اس کا جواب دے چکا ہوں، تاہم پھر وہی پیسٹ کر دیتا ہوں
                اس کے لیے آپ اس لنک پر کلک کریں گے تو فیس بک کے گروپ آ جائیں گے، یہاں پر جہاں Groups You Manage لکھا ہو گا، وہیں پر آپ کا بنایا ہوا گروپ ہو گا، اب یہاں پر ADD MEMBERS کا آپشن ڈھونڈیں اور اپنے دوستوں کو اپنے گروپ میں ایڈ کر دیں،
                گروپ کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گروپ میں ایڈ کریں، اور روزانہ ہر گھنٹے بعد کوئی نہ کوئی اچھی چیز گروپ میں ضرور شیئر کریں۔ اس سے آپ کے گروپ ممبر بھی اپنے اپنے دوستوں کو گروپ میں ایڈ کریں گے

  2. السلام عليكم اللہ پاک آپکو جزائے خیر دے جو آپ نے ہماری قومی زبان اردو میں راہنمائی کی یہ ایک مفید اور اچھا اقدام ہے اگر سب مل کر ہر قسم کی معلومات کو اپنی زبان میں رائج کریں گے تو انشاءاللہ ترقی کی رفتار بڑھانے جائے گی اور لوگ ہر چیز کو خود سمجھ کر اپنے طریقے سے استعمال کر سکیں گے ۔
    عبدالغفور آفریدی
    رائے ونڈ سٹی

    1. وعلیکم السلام!
      ایزی استاد کا مقصد ہی اردو زبان کو فروغ دینا ہے، اگر آپ جیسے مخلص لوگوں کا ساتھ رہا تو انشاء اللہ ایک دن پاکستان میں ہر قسم کی معلومات ہماری قومی زبان اردو میں دستیاب ہو گی۔

  3. السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ!
    پوچھنا یہ تھا کہ میں نے Facebook پر ایک گروپ بنایا ہے ، لیکن اِس میں ممبر کو داخل نہیں کر پارہا ہوں اور اگر سرچ بھی کرتا ہوں تو وہ گروپ دکھائی نہیں دیتا، اس کیلئے کیا کرنا ہوگا مزید یہ کہ اسے بہتر سے بہتر کیسے بنایا جائے

    1. اس کے لیے آپ اس لنک پر کلک کریں گے تو فیس بک کے گروپ آ جائیں گے، یہاں پر جہاں Groups You Manage لکھا ہو گا، وہیں پر آپ کا بنایا ہوا گروپ ہو گا، اب یہاں پر ADD MEMBERS کا آپشن ڈھونڈیں اور اپنے دوستوں کو اپنے گروپ میں ایڈ کر دیں،
      گروپ کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گروپ میں ایڈ کریں، اور روزانہ ہر گھنٹے بعد کوئی نہ کوئی اچھی چیز گروپ میں ضرور شیئر کریں۔ اس سے آپ کے گروپ ممبر بھی اپنے اپنے دوستوں کو گروپ میں ایڈ کریں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں