ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ میں کیا فرق ہے؟ مکمل تفصیل اردو میں

اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انٹرنیٹ پران کی اپنی ذاتی ویب سائیٹ ہو، اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانے کے لیے ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔

ویب ہوسٹنگ سے مراد سرور پر وہ مخصوص جگہ ہوتی ہے۔جس کو پرچیزکرنے(خریدنے) کے بعد آپ اپنی ویب سائیٹ کا ڈیٹا وہاں محفوظ کرتے ہیں۔ اور ڈومین نیم سے مراد وہ نام ہے جس کی بدولت انٹرنیٹ پر لوگ آپ کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

مثال کے طور پرآپ کا موبائل ایک سرور (ویب ہوسٹنگ) ہے اور اس میں موجود سم (SIM) ڈومین نیم کا کردار ادا کرتی ہے۔ اب اگر کسی نے آپ سے رابطہ کرنا ہو گا تو وہ آپ کا موبائل نمبر ڈائل کرئے گا (یعنی آپ کی ویب سائیٹ کا ایڈریس ٹائپ کرئے گا) اب اگر آپ کی سم کسی موبائل میں پڑی ہو گی تو فوراً رابطہ ہو جائے گا۔

ویب ہوسٹنگ سے مراد وہ مخصوص جگہ ہوتی ہے ۔جہاں آپ کی ویب سائیٹ کا سارا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے، اور ہر وقت دستیاب ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر میری ویب سائیٹ کا ڈومین نیم www.easyustaad.com ہے۔ اب جب بھی کوئی شخص میرے اس ایڈریس(ڈومین نیم) پر کلک کرئے گا تویہ لنک ویب ہوسٹنگ پر موجود ڈیٹا کو ظاہر کر دے گا۔
ویب ہوسٹنگ اور ڈومین نیم دو الگ سروسز ہیں ، آپ کسی ایک کمپنی سے یہ دونوں سروسز خرید سکتے ہیں اور الگ الگ بھی خرید سکتے ہیں، تاہم کسی ایک ہی کمپنی سے دونوں سروسز خریدنا اچھا ہوتا ہے کیونکہ اس سے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔نیز ویب سائٹ کے لیے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنے سے پہلے آپ کو اور بھی بہت سی باتوں کا پتا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: بلاگ کیا ہوتا ہے، بلاگ، بلاگر اور بلاگنگ میں فرق

جیسے کمپنی آپ کو ویب سائیٹ کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے کتنی جگہ فراہم کرے گی، آپ کی ویب سائیٹ کو ایک مہینے میں کتنے لوگ وزٹ کر سکیں گے۔ سائیٹ کی بینڈ ورتھ کتنی ہو گی۔ سائیٹ کا اپ ٹائم کتنا ہو گا۔ اور آپ کو ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر کرنی اور گی یا سالانہ بنیادوں پر، زیادہ تر کمپنیاں سالانہ بنیادوں پر آپ کو ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ہر کمپنی کا پہلے سال کا ریٹ بہت کم ہوتا ہے۔ اس کے بعد ان کے ریگولر ریٹ شروع ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ویب سائٹ یا بلاگ بنانے سے پہلے انٹرنیٹ پر اچھی طرح سے چھان بین کر لیں اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے: ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ یا بلاگ بنانے کا مکمل طریقہ

اپنی ذاتی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بنا کر دیکھ لیں، اس سے آپ کو تجربہ ہو جائے گا کہ ویب سائیٹ کیسے بناتے ہیں۔ اس طرح جب آپ اپنی ہوسٹنگ لے کر ویب سائیٹ بنائیں گے تو آپ کو آسانی رہے گی۔ ورڑ پر فری میں ویب سائیٹ کا طریقہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Difference between Domain Name and Web Hosting in Urdu

ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ متذکرہ بالا تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔ شکریہ

2 comments

  1. آپ کے خیال میں ویب سائیٹ بنانے کے لیے ہوسٹنگ اور ڈومین نیم کے لیے کون سا سروس پروائیڈر بہتر ھے۔ جبکہ میں ٹیکنیکلی زیادہ نہیں جانتا

    1. اگر آپ ویب سائیٹ بنانا چاہتے ہیں تو میرا مخلصانہ مشورہ یہی ہو گا کہ آپ کسی انٹرنیشل سروس پروائیڈر سے ڈومین اور ہوسٹنگ پرچیز کریں۔ کیونکہ پاکستان میں جہاں سے بھی آپ پرچیز کریں گے آپ کو کوئی نہ کوئی مسئلہ ہوتا رہے گا۔ اور آپ کی ویب سائیٹ کا سرور زیادہ تر ڈاؤں رہے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں