بلاگ کیا ہوتا ہے | بلاگ ، بلاگر اور بلاگنگ میں فرق

آج کے ترقی یافتہ دور میں ہر روز تقریباً دو لاکھ کے قریب نئی ویب سائیٹس اور بلاگ بنائے جاتے ہیں۔ اور ہم ہیں کہ ابھی تک ویب سائیٹ اور بلاگ کے فرق میں الجھے ہوئے ہیں۔ ویب سائیٹ کے بارے میں لوگوں کو کافی حد تک معلومات ہے تاہم بلاگ کیا ہوتا ہے، کیوں اور کیسے بناتے ہیں اس کے بارے میں اکثر لوگوں کو کچھ معلوم نہیں ہوتا۔

بلاگ کیا ہے؟

بلاگ انگریزی کے دو لفظ Web Log سے مل کر بنا ہے۔بلاگ ویب سائیٹ کی ایک ایسی قسم ہوتی ہے کہ جس میں کسی ادارے، گروہ، کمپنی یا شخص کی طرف سے معلومات (مواد) کو مکمل آزادی اور باقاعدگی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر شائع کیا جاتا ہے۔

بلاگ دراصل انٹرنیٹ پرہماری سوچ، خیالات، جذبات، محسوسات اور مشاہدات کا تحریری اظہار ہوتا ہے۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے کوئی شاعر اپنے اشعار کے ذریعے اپنے محسوسات اور جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

بلاگ کسی بھی موضوع پر تحریر کیا جاسکتا ہے۔ مگر زیادہ تر بلاگرز، اپنے بلاگ سماجی اور سیاسی موضوعات پر تحریر کرتے ہیں۔تاہم آج کل کی نوجوان نسل کا زیادہ زور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے موضوعات پر بلاگ بنانے پر ہے۔

بلاگ کو اگر جدید طرز کی آن لائن ڈائری کہا جائے تو غلط نہ ہو گی۔ نجی ڈائری اور بلاگ میں اتنا فرق ہے کہ نجی ڈائری سب سے چھپ کر لکھی جاتی ہے اور کوشش کی جاتی تھی کہ کوئی نہ پڑھے، جبکہ بلاگ ایک ایسی ڈائری ہوتی ہے جس کو بلاگرز باقاعدگی سے پبلک میں شیئر کرتے ہیں ۔ تاکہ ان کے جذبات احساسات اور رد عمل سے عام آدمی بھی فائدہ اٹھا سکے۔ اپنی ذاتی ڈائری میں آپ صرف تحریرلکھ سکتے ہیں،جبکہ بلاگ میں آپ گرافکس، اور وڈیوز کا استعمال بھی آزادی کے ساتھ کرسکتےہیں۔

پرانے وقتوں میں جب انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا کوئی وجود نہیں تھا ، اکثر لوگ اپنی ڈائری لکھا کرتے تھے۔ جو دن بھر کی نجی مصروفیات کا احاطہ کرتی تھیں۔اور یہ ڈائریاں عمومااس شخص کے مرنے کے بعدمنظر عام پہ آیا کرتی تھیں۔جبکہ بلاگ پوری دنیا کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہوتا ہے۔

ڈائری آف پیج جبکہ بلاگ آن لائن ویب پیج لکھنے کا نام ہے۔ بلاگ ایک ایسا آن لائن پلیٹ فارم ہوتا ہے جہاں آپ اپنی سوچ اور جذبات کے مطابق اپنے خیالات، احساسات، تجربات اور معلومات شیئر کرتے ہیں اور قارئین سے تبادلہ خیال کرتےہیں۔

ورڈ پریس اور بلاگر کی وجہ سے بلاگ بنانا اتنا آسان ہو گیا ہے۔کہ ایک عام شخص بھی محض چند منٹوں میں بنا سکتا ہے۔ اگر آپ کو بھی بلاگ بنانے کا شوق ہے تو آپ ہماری پوسٹ ورڈ پریس پر فری میں ویب سائٹ اور بلاگ کیسے بنائیں پڑھ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دن بدن بلاگرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بلاگ کیا ہے اور اردو بلاگ کیسے بناتے ہیں، لوگ بلاگ کیوں بناتے ہیں

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ آپ کا بلاگ نہ صرف آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔بلکہ آپ کے جذبات کی ترجمانی بھی کرتا ہے۔ قارئین کے اور آپ کے درمیان کوئی دوسرا نہیں ہوتا۔ کسی ایڈیٹر کی قینچی سے آپ کے خیالات اور جذبات کی قطع و برید نہیں ہوتی ۔جیسی آپ کی سوچ ہو گی۔ ویسا ہی آپ کا بلاگ ہو گا۔

بلاگ بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ تاہم سوچنے کی بات یہ ہے کہ آپ نے بلاگ کیوں بنانا ہے۔ بلاگ بنانے کے مندرجہ ذیل مقاصد ہو سکتے ہیں۔

  • اپنے خیالات اور سوچ دوسروں تک پہنچانا۔
  • بلاگ بنا کر انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا۔
  • اپنے آرٹیکل سے بغیر کسی لالچ کے خدمت خلق کرنا۔

بلاگ میں مندرجہ ذیل خوبیاں ہوتی ہیں۔

  • اپنی سوچ اور رائے دوسروں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ بلاگ ہے۔
  • بلاگ پر لکھی گئی ہر تحریر پر لوگ تبصرہ (کمنٹس)کر سکتے ہیں۔ اور اپنی آراء سے اگاہ کر سکتے ہیں۔
  • بلاگ پر معلومات اس طرح شائع ہوتی ہیں کہ نئی پوسٹ (تحریر)سب سے پہلے نظر آتی ہے۔
  • اگر آپ کو پروگرامنگ، لینگویج، کوڈنگ نہیں آتی تو بھی آپ بلاگ بنا سکتے ہیں۔
  • بلاگ کی تحریروں کو آپ اپنی مرضی سے کسی بھی کیٹگری میں رکھ سکتے ہیں۔اور ٹیگ کے ذریعے منظم کر سکتے ہیں۔
  • بلاگ پر معلومات تاریخ وار ہوتی ہے۔ آپ کوئی بھی مہینہ یا دن سلیکٹ کر کے اس دن شائع ہونے والی تحریر پڑھ سکتے ہیں۔
  • زیادہ تر بلاگ کے دائیں یا بائیں سائیڈ پر ایک سائیڈ بار ہوتی ہے جس میں مختلف ویجٹس کی مدد سے تازہ ترین معلومات، زیادہ پڑھے جانے والے آرٹیکلز وغیرہ کی نمائش کی جا سکتی ہے۔ جیسے ایزی استاد کے بلاگ میں دائیں طرف سائیڈ بار ہے۔
  • بلاگ میں ایک سروس ہوتی ہے سبسکرائب کرنے کی،سبسکرائب کے ذریعے آپ کے چاہنے والوں کو آپ کی ہر تحریر بذریعہ ای میل یا فیڈ فوراً مل جاتی ہے۔
  • بلاگ بنانے کے لیے آپ کو کمپیوٹر لینگوئج، پروگرامنگ،کوڈنگ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ بس ورڈپریس،جوملہ جیسی سروسز کا استعمال کر کے بآسانی بلاگ بنا سکتے ہیں۔
  • بلاگ پر زیادہ تر ایسی تحریریں شائع کی جاتی ہیں جو اس سے پہلے کہیں بھی شائع نہیں ہوئی۔ بلاگ پر جتنا یونیک ڈیٹا شائع کیا جائے گا یہ اتنا مشہور ہو گا۔
  • بلاگ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہےکہ اس کو ڈیلی بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بلاگ کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
  • اس پر کمنٹس سیکشن ہوتا ہے جس کی وجہ سے پڑھنے والے آپ سے ہر سوال پوچھ سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے یہ پتا کر لیجیے کہ آپ کو کتنی کوڈنگ آتی ہے۔ اس کے بعداگر آپ نے کسی کاروبار کے فروغ کے لیے سائیٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے ویب سائٹ بہتر رہے گی۔ لیکن اگر آپ اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں یا آن لائن پیسے کمانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے بلاگ بہتر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سائیٹ میپ کیا ہے اور بلاگ یا ویب سائیٹ کے لیے کیوں ضروری ہے

بلاگر اور بلاگنگ

انٹرنیٹ پربلاگ بنانے ، اور اس پر پوسٹیں تحریر کرتے ہوئے بلاگ کو منظم کرنے والے شخص کو بلاگر کہا جاتا ہے۔ سادہ لفظوں میں جو شخص انٹرنیٹ پر آن لائن بلاگ کی شروعات کرتا ہے اور اس پر باقاعدگی سے مواد فراہم کرتا ہے بلاگر کہلاتا ہے۔

بلاگ اور ویب سائیٹ میں کیا فرق ہے

بلاگر کا بلاگ پر پوسٹیں لکھنا، بلاگ کو منظم کرنا، بلاگ کی دیکھ بھال کرنا، کمنٹس کا جواب دینا غرض بلاگ کے حوالے سے بلاگر جو بھی کام کرتا ہے اس کا وہ سارا کام بلاگنگ کہلاتا ہے۔جیسے گاڑی چلانے کی تکنیک کو ڈرائیونگ کہتے ہیں ویسے ہی بلاگ چلانے کو بلاگنگ کہتے ہیں۔

پہلے ایک بلاگ صرف ایک شخص کی ملکیت ہوتا تھا تا ہم اب ایک بلاگ پر بہت سارے بلاگر بھی کام کر رہتے ہوتے ہیں۔ اگر آپ سوچتے اور سمجھتے ہیں کہ آپ کو اپنی سوچ اور معلومات دوسروں تک پہنچانی چاہئے تو اس کے لئے بہترین چیز بلاگ ہے۔اگر آپ کو بلاگ بنانے کا پتا نہیں ہے تو آپ ہماری پوسٹ ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ اور بلاگ بنانا پڑھ سکتے ہیں۔

Blog kya hai, Blog, Blogger, Blogging

بلاگ کیا ہے، بلاگر اور بلاگنگ میں فرق سے متعلق اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

پاکستان اردو کے مشہور بلاگ کون کون سے ہیں

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ تاہم اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹیوئٹر، وغیرہ )پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔شکریہ

6 comments

  1. بلاگ کے حوالے سے اچھی تحریر ہے، پلیز بلاگ اور ویب سائیٹ میں فرقی کے حوالے سے بھی ایسی ہی جامع تحریر پوسٹ کی جائے، ایڈوانس تھینکس

  2. آپ کی محبتوں کا شکریہ،
    اس کیٹگری میں اگلی تحریر انشاء اللہ بلاگ اور ویب سائٹ میں فرق کے حوالے سے ہو گی۔

    1. ورڈ پریس پہ فری بلاگ بنا کر پیسے نہیں کمائے جا سکتے البتہ بلاگر اور بلاگ سپاٹ پر کمائے جا سکتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں