بغیر سرمائے (انویسٹمنٹ) کے آن لائن کاروبار کرنے کے دو آسان طریقے

تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہر انسان کا خواب ہوتا ہے کہ اسے اچھی نوکری (روزگار) مل جائے، لیکن آج کل کے سفارشی اور رشوت زدہ کلچر میں ایک غریب کے لیے سرکاری نوکری کا خواب دیکھنا بھی گناہ سمجھتا جاتا ہے۔ اور غریب انسان کے پاس اتنے روپے پیسےبھی نہیں ہوتے کہ جن سے وہ کوئی کاروبار (بزنس وغیرہ) کر سکے۔

بغیر سرمائے (انویسٹمنٹ) کہ کاروبار کرنا بہت مشکل ہے، کیونکہ آج کے دور میں انسان کو قدم قدم پر پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں ہماری نوجوان نسل کاروبار کے بارے میں سوچتی تک نہیں۔

حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آج کے دور میں بھی ایسے ہزاروں طریقے ہیں کہ جن کے ذریعے بغیر سرمائے کےکاروبار کیا جا سکتا ہے۔ اور نہ صرف کاروبار کیا جا سکتا ہے، بلکہ ماہانہ ہزاروں ، لاکھوں روپے بھی کمائے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : ڈپریشن کیا ہے، ڈپریشن کی علامات، وجوہات اور علاج

آج کی تحریر میں ہم آپ کو انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن پیسے کمانے کے دو ایسے آسان طریقے بتائیں گے کہ جن کے ذریقے بغیر سرمائے (انویسٹمنٹ) کے آپ اپنا کاروبار شروع کر کے ماہانہ اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔

1. یوٹیوب کے ذریعے پیسے کمانا

آج کے دور میں آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بہترین ذریعہ یوٹیوب ہے، یوٹیوب کے ذریعے پوری دنیا سے لوگ بغیر انویسٹمنٹ کے ہزاروں ، لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ یوٹیوب گوگل کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے۔

یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ بہت آسان ہے، آپ کو بس یوٹیوب پر چینل بنانا ہوتا ہے اور اس پر ویڈیو شیئر (اپ لوڈ) کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے بعد یوٹیوب چینل کو ایڈسینس اکاؤنٹ سے منسلک کرنا ہوتا ہے۔ اب لوگ جتنی زیادہ آپ کی ویڈیو کو دیکھیں گے، یا ویڈیو پر لگے ایڈ کو کلک کریں گے، آپ کو اتنی زیادہ انکم (آمدن) ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے : ڈبل شاہ کون تھا، اور کیسے اس نے اٹھارہ ماہ میں سات ارب کمائے

یاد رکھیں۔ یوٹیوب کے ذریعے صرف اوریجنل یا آپ کی بنائی ہوئی ویڈیوز پر ہی پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ کسی اور کی ویڈیو کو چوری یا کاپی کرنے کی صورت میں آپ کو اس ویڈیو کی آمدنی نہیں ملے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کا ایڈسنس اکاؤنٹ بلاک بھی ہوسکتا ہے۔

ایسے افراد جو ویڈیو کو بطور میڈیم استعمال کر سکتے ہیں، مثلاً تخلیق کار،موو ی میکر، اساتذہ، ویڈیو بلاگز، صحافی، فن کار، گلوکار اور طلبہ و طالبات یوٹیوب پر چینل بنا کر اچھی خاصی ارننگ کر سکتے ہیں۔ اگلی تحریر میں ہم آپ کو یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ اور ایڈسینس کو چینل سے لنک کرنا بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے : یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ

2. فائیور Fiverr کے ذریعے پیسے کمانا

فائیور Fiverr مائیکرہ جابز (Micro Jobs)کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے ۔ جہاں پر آپ بغیر سرمائے کے ماہانہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ پاکستان میں بہت سے نوجوان اس ویب سائٹ سے ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں۔

Click Here

فائیور پر دھوکہ اور فراڈ کا چانس نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ فائیور پر کام کا آغاز کرنے کے لئے آپ کو fiverr.com پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے۔جس کی کوئی فیس نہیں ہوتی اور اس کا طریقہ بہت آسان ہوتا ہے ۔

فائیور پر آپ جو چھوٹے سے چھوٹا کام بھی کریں گے تو اس کے آپ کو پانچ ڈالر ملیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ آپ کو ہر کام کے پانچ ڈالر ملیں گے۔ بلکہ کچھ پراجیکٹس ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو مکمل کر کے آپ پانچ سو ڈالر سے بھی زائد کما سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر جو کام آپ پانچ ڈالر میں کرتے ہیں ، اس میں سے ایک ڈالر ویب سائٹ والے اپنی کمیشن رکھ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجوہات اور ڈپریشن کا علاج

فائیور پرآپ ہر قسم کا کام کر سکتے ہیں، جیسے کہ لوگو ڈیزائن کرنا، آڈیو، ویڈیوٹرانسکرپشن ، آرٹیکل رائٹنگ، پروف ریڈنگ، ٹرانسلیشن، فوٹو شاپ ایڈیٹنگ ، ویب سائیٹ میکنگ، وغیرہ وغیرہ۔ فائیور پر کام کرنے والے افراداپنی قابلیت کی بنیا د پر مقام بناتے ہیں، فائیور کے تین مختلف لیولز ہیں۔

جب آپ sign up کرتے ہیں تو آپ کو بیسک اکاؤنٹ ملتا ہے جس میں آپ پانچ GIG بنا سکتے ہیں اور 325 ڈالر تک کے پراجیکٹ حاصل کرسکتے ہیں، یہ ضروری نہیں کہ آپ صرف 5ڈالر کے پراجیکٹ تک ہی محدود رہیں، کام کے حساب سے کلائنٹ سے رقم کی ڈیل ہو جاتی ہے ،جتنا زیادہ کام ہوگا ، معاوضہ بھی اسی حساب سے وصول کیا جائے ۔

اگر آپ تیس دن روزانہ فائیور پر ایکٹو ہوں اور اگر اس دوران آپ اپنی محنت سے 10 آرڈر حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ لیول 1 حاصل کر لیتے ہیں۔ جو لیول 1 پر کام کرتے ہیں وہ دس Gigs بنا سکتے ہیں اور 1500 ڈالر تک کا پراجیکٹ لے سکتے ہیں۔

لیول 2 پر جانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے دو ماہ میں کم از کم 50 آرڈر مکمل کیئے ہوں اور آپ کے کام پر لوگوں کی ریٹنگ 4.5 یا اس سے زیادہ ہو۔ لیول 2 سیلر(Seller) کو پندرہ gigs بنانے کی سہولت مل جاتی ہے انہیں بڑے پراجیکٹ ڈیل کر نے کا موقع ملتا ہے اور ان کو فائیور کی خصوصی کسٹمر سپورٹ بھی مل جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے : بٹ کوائن کیا ہے۔ بٹ کوائن ڈیجیٹل کرنسی کی حقیقت

تیسرا لیول راک سٹار کہلاتا ہے۔اس لیول کے لئے 4.7یا اس سے زیادہ کی ریٹنگ ہو نی چاہئے اور آپ کی سیلز بھی کافی زیادہ ہونی چاہئے۔راک سٹار میں بیس gigs کی سہولت ہوتی ہے اور اس میں چھ Gig Extras بھی ہوتے ہیں جو پانچ ڈالر سے لے کر سو ڈالر تک کی ہوسکتے ہیں۔

کسی بھی gig یا ہماری آفر میں جو اضافی سہولت مہیا کرتے ہیں اس کو ہم Gig Extra میں چارج کر سکتے ہیں ، جیساکہ ہم نے کوئی ڈیزائین بنایا ہے تو عام طور پر تو 5 ڈالر صرف ڈیزائن کے ہو گئے اور اگر آپ کا کلائنٹ سورس فائل بھی مانگتا ہے تو اس سے جو اضافی معاوضہ طلب کریں گے وہ gig extra کہلائے گا۔

نوٹ : اس تحریر متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹیوئٹر، وغیرہ )پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔ شکریہ

4 comments

    1. وعلیکم السلام
      بہت بہت شکریہ جناب، آپ کی یہی محبتیں، دعائیں اور چاہتیں شامل حال رہیں تو انشاء اللہ ایک دن ایزی استاد پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے طور پر جانا جائے گا۔

  1. شکریہ،
    فی الحال ویڈیو ٹیوٹوریل بنانا ممکن نہیں ہے، کیونکہ ویب سائیٹ اور یوٹیوب پر ایک ساتھ کام نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم کوشش کی جائے گی کہ آپ کی ہر طرح سے راہنمائی کی جائے

اپنی رائے کا اظہار کریں