مرد شادی کیوں کرتا ہے

ڈرامہ سیریل ذرہ یاد کر کا بہترین سین: ہم ٹی وی

ایک مرتبہ تمہارے ابا نے مجھ سے پوچھا کہ عائشہ سوچ کر بتاؤ کہ مرد شادی کیوں کرتا ہے؟ میں سچ مچ گہری سوچ میں پڑ گئی،پھر بولے مہینے بعد حساب کرو تو بیوی کا خرچہ مہینے کی چار باہر والی عورتوں سے زیادہ ہوتا ہے لیکن مرد پھر بھی شادی کرتا ہے شادی پر لاکھوں کا خرچہ اور ہمت سے زیادہ بیوی کے فیشن پورے کر کے دکھاتا ہے۔

اس کے لئے چھت ڈھونڈتا ہے، اس کے آرام کیلئے جتن کرتا ہے، دھوپ میں سڑتا ہے، محنت کی بھٹی میں جلتا ہے کبھی ضرورت پڑے تو اس کیلئے اپنی انا بیچ دیتا ہے اور کبھی اپنی چمڑی بیچ دیتا ہے ،پتا ہے کیوں؟

کیونکہ مرد کی یہ عادت خدا جیسی ہے، اب دیکھو خدا کو کیا ضروت ہے اربوں کھربوں انسان پیدا کرتا ہے اور پھر ان کے کھانے پینے رہنے سہنے کی چیزیں مہیا کرتا ہے۔ لیکن شاید ضرورت تھی اُسے، وہ چاہتا تھا کوئی مخلوق ایسی ہو جو پوجا کرے اس کی ۔۔۔جو سجدہ کرے اس کے نام پر ۔۔۔ عقل ہو ،دلیل ہو اس کے پاس۔

یہ بھی پڑھیے : غرور کا سر نیچا، ایک سبق آموز کہانی

اور پھر جتنی کوئی پوجا کرے گا اتنا ہی خیال رکھے گا اس کا ۔۔۔اور سب کچھ دے دینے کے بعد کہا کہ میں رحمٰن ہوں، رحیم ہوں سب گناہ معاف کروں گا لیکن شرک کبھی معاف نہیں کروں گا۔

مرد شادی کیوں کرتا ہے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اور خدا نے اپنی یہی عادت مرد کے خون میں ڈال دی جس طرح اُسے اپنی مخلوق سب سے پیاری ہے اسی طرح ہر اچھے مرد کو اپنی بیوی سب سے پیاری ہوتی ہے۔ مرد خدا نہیں ہے لیکن خدا کی طرح عورت کیلئے سب کچھ کرتا ہے یا پھر کرنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اس کی غلطیوں ،کوتاہیوں پر رحمٰن اور رحیم بن جاتا ہے۔ لیکن اس کا شرک کبھی معاف نہیں کرتا۔

نوٹ: یہ تحریر ہم ٹی کے ڈرامہ سیریل ذرہ یاد کر ایک سین سے لی گئی ہے۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں