کیا آپ کو اکائی، دہائی کا اردو اور انگلش قاعدہ آتا ہے

زمانہ تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے اور ہم ہیں کہ ابھی تک اردو اور انگریزی کی گنتی کا قاعدہ بھی ٹھیک سے نہیں آتا، زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اکائی ،دہائی۔۔۔کھرب پر جا کر ختم ہو جاتی ہے۔ اور انگلش میں ون،ٹین سے شروع ہو کر ملین، بلین پر۔

اس لیے ضرورت محسوس کی گئی کہ ایک ایسا پوسٹ تحریر کیا جائے جس میں اردو اور انگریزی گنتی کے قاعدے کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائے۔

اردو گنتی کا قاعدہ (اکائی ،دہائی، سیکڑہ)

اکائی، دہائی، سیکڑہ، ہزار، دس ہزار، لاکھ، دس لاکھ، کروڑ، دس کروڑ، ارب، دس ارب، کھرب، دس کھرب، پدم، دس پدم، نیلم ، دس نیلم، سنکھ، دس سنکھ، مہاسنگھ، دس مہاسنگھ۔۔۔۔۔

انگریزی (انگلش ) گنتی کا قاعدہ(ون،ٹین، ہنڈریڈ)

ون، ٹین، ہنڈریڈ، تھاؤزنڈ،ملین،  بلین، ٹریلین۔۔۔۔۔

یاد رکھیں، اردو قاعدہ میں ہزار کے بعد ہر دوسرے ڈیجٹ کا نام رکھا گیا ہے جبکہ انگریزی گنتی میں یہ فرق تین ڈیجٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ مثلاً ہزار میں دو ڈیجٹ (دو صفر) اضافہ کریں تو لاکھ بنتا ہے اور اس میں دو صفر مزید بڑھائیں تو کروڑ، اس کے بعد ارب اور کھرب وغیرہ۔۔۔۔

جبکہ انگریزی گنتی کے ہزار (Thousand) میں تین ڈیجٹ (تین صفر) بڑھائیں تو ملین بنتا ہے، مزید تین صفر بڑھائیں تو بلین پھر ٹریلین، کواڈریلین وغیرہ۔ یہاں پر ایک اور انفامیشن کی بات آپ کو بتا دوں، جب ایک کے ساتھ 100 صفر لگائے جائیں تو وہ گوگل Googolبنتا ہے۔ اور جب ایک کے ساتھ Googol صفر لگائی جائیں تو  Googolplex بنتا ہے

1One
2Ten
3Hundred
4Thousand
5Million
6Billion
7Trillion
8Quadrillion
9Quintillion
10Sextillion
11Septillion
12Octillion
13Nonillion
14Decillion
15Undecillion
16Duodecillion
17Tredecillion
18Quattuordecillion
19Quinquadecillion
20Sedecillion
21Septendecillion
22Octodecillion
23Novendecillion
24Vigintillion
25Unvigintillion
26Duovigintillion
27Tresvigintillion
28Quattuorvigintillion
29Quinquavigintillion
30Sesvigintillion
31Septemvigintillion
32Octovigintillion
33Novemvigintillion
34Trigintillion
35Untrigintillion

یہ بھی پڑھیے: اردو اور عربی میں ایک سے لے کر سو تک گنتی

نوٹ: اس تحریر سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں