30 سالہ خاتون سے شادی کرنے پر 6 لاکھ روپے انعام

مردوں کے لئے اچھی خوشخبری، 30 سال یا اس سے زائد عمر کی لڑکی سے شادی کرنے پر 6 لاکھ روپے انعام

سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کو 20 ہزار ریال ملیں گے جو کہ تقریباً 6 لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ انوکھا اعلان مملکت سعودی عرب میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے اور اِس اقدام کا مقصد شادی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق البیر نامی فلاحی تنظیم کےسربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر 20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے۔

تنظیم کی جانب سے اعلان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اورسوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔فیصلے کی حمایت اور مخالفت میں دلچسپ پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علان کے بعد مردوں کے لئے لاٹری نکلی ہے۔ بعض کہہ رہے ہیں کہ شادی کی شادی، پیسے کا پیسہ، خیر جو بھی ہے پر یہ تو ماننا پڑے گا کہ اب جو بھی مرد سعودی عرب میں 30سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرے گا اس کو 20ہزار ریال (6 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔

یاد رہے اس قسم کا علان گزشتہ سال بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی جانب سےبھی کیا گیا تھا جس کے مطابق 18 سال سے 45 سال تک کی بیواؤں سے شادی کرنے پر 2 لاکھ روپے انعام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اور  اس سکیم کیلئے 20 کروڑ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔یہ علان بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بیوہ خواتین کی دوبارہ شادیوں کو فروغ دینے کیلئےکیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

اس تحریر کے حوالے سے آپ کیا کہتے ہیں، ہمیں آپ کے کمنٹس کا انتظار رہے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں