پاکستان کے قومی شناختی کارڈ نمبر کے حوالے سے دلچسپ معلومات

پاکستان کا قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے۔اور ہم میں سے بہت سے لوگ روزانہ اپنا یا دوسروں کا قومی شناختی کارڈ دیکھتے ہیں۔ لیکن آج تک بہت سے لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہو سکا کہ ہمارا قومی شناختی کارڈ  13 (تیرہ) ہندسوں پر کیوں مشتمل ہوتا ہے اور ان ہندسوں کی تشکیل کس طرح ہوتی ہے۔ اور یہ ہندسے کس چیز کو ظاہر کر رہے ہوتے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ شناختی کارڈ کے نمبرات میں ہی ہماری جنس سے لے کر رہائش تک کی ہر قسم کی معلومات درج ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو شناختی کارڈ کے نمبر کے حوالے سے ایسی مفید معلومات دیں گے کہ جس کو پڑھ کر آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ  کسی کا بھی شناختی کارڈ نمبر دیکھ کر اندازہ لگا لیں گے کہ شناختی کارڈ عورت کا ہے یا مرد کا، اور شناختی کارڈ ہولڈر کس جگہ یا مقام کا رہنے والا ہے۔

قومی شناختی کارڈ نمبر کیا ہے؟

پاکستان کے قومی شناختی کارڈ نمبر کے حوالے سے دلچسپ معلومات

پاکستان کے قومی شناختی کارڈ کے نمبرات کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس کی تقسیم یوں ہے۔

XXXXX-XXXXXXX-X

شناختی کارڈ میں بائیں طرف جو پہلے پانچ ہندسے ہوتے ہیں ان میں سے پہلا نمبر صوبے کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر 12345 میں سے 1 صوبے کو ظاہر کرتا ہے۔ جس کی تفصیل یہ ہے۔

  1. خیبر پختونخواہ
  2. فاٹا
  3. پنجاب
  4. سندھ
  5. بلوچستان
  6. اسلام آباد
  7. گلگت بلتستان
  8. آزادکشمیر

قومی شناختی کارڈ میں دوسرا نمبرصوبے سے متعلقہ ڈویژن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے ہر ڈویژن کی الگ شناخت ہو جاتی ہے۔ جبکہ باقی تین ہندسے ضلع اس کی تحصیل اور یونین کونسل کو ظاہر کرتے ہیں۔

قومی شناختی کارڈ نمبر کے درمیان میں درج سات ہندسوں کا نمبر (یعنی دونوں ڈیش کے درمیان والا نمبر) دراصل ایک کوڈ ہے جو خاندان نمبر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مثلا ’’XXXXX-1234567-X‘‘ اس کوڈ کے ذریعے شجره یعنی فیملی ٹری تشکیل پاتا ہے۔

ڈیش کے بعد جو آخر میں نمبر ہوتا ہے۔ وہ جنس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر یہ نمبر طاق ہو (یعنی 1،3،5،7،9 ) ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شناختی کارڈ مرد کا ہے۔ اور اگر یہ نمبرجفت ہو (یعنی2,4,6,8) ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شناختی کارڈ عورت کا ہے۔

اس طرح نادرا کے خودکار نظام کے تحت ہم سب کا قومی شناختی کارڈ نمبر وجود میں آتا ہے۔ جو ہمارے انتخابی عمل سے لے کر بینک اکاؤنٹ اوپن کروانے تک، پاسپورٹ بنوانے سے لر کے جائیداد و گاڑی کی خرید و فروخت تک، ڈرائیونگ لائسنس سے لے کر ہوائی جہاز یا ریل کے ٹکٹ خریدنے تک، موبائل سم خریدنے سے لے کر کالج و یونیورسٹی میں داخلے تک ہر جگہ کام آتا ہے۔

Shanakhti Card Number (CNIC) ke hawalay se dilchasp maloomat

امید ہے یہ پوسٹ پڑھ کر آپ کو قومی شناختی کارڈ نمبر کے حوالے سے جامع معلومات حاصل ہو گئی ہوں گی۔ لیکن پھر بھی اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو  آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹوئیٹر، وغیرہ) پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

 

7 comments

اپنی رائے کا اظہار کریں