گوگل میں سرچ کرنے کے دس آسان طریقے

اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ گوگل www.google.com  پہ سرچ  کی جاتی ہے ، گوگل سرچنگ کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن  ہے، ہر کوئی انٹرنیٹ پہ سرچ (تلاش ) کرنے كے لیے گوگل کا استعمال کرتا ہے  مگر بہت سے لوگوں کو گوگل کی بنیادی چیزوں کا پتا ہی نہیں ہوتا ، اس وجہ سے وہ بیکار میں گھنٹوں گھنٹوں سرچنگ کرتے رہتے ہیں ، اور مطلوبہ مواد تک نہیں پہنچ پاتے۔

آج ہم آپ کو گوگل کی کچھ ایسی فائدے مند اور آسان طریقے بتائیں  گے ، جن كے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چائیے۔

1گوگل کیلکو لیٹر

گوگل کیلکو لیٹر کا استعمال

گوگل نا صرف ایک سرچ انجن ہے بلکہ آپ ایسے بطور کیلکو لیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں ، اگر آپ کو میتھ (ریاضی)  كے حوالے سے کسی بھی قسم  کی جمع تفریق  کرنی ہے تو اس كے لیے آپ گوگل کیلکو لیٹر کا استعمال  کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر : گوگل کریں اور  4545 + 4545  ٹائپ کر کے  اینٹر کی پریس کریں ، آپ کو نا صرف آپ کی کیلکولیشن کا جواب مل جائے گا بلکہ کیلکو لیٹر بھی آ جائے گا۔ ضروری نہیں ہے كے آپ 4545  ہی لکھیں آپ کچھ بھی لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں۔

2   گوگل ٹرانسلیٹر

گوگل ٹرانسلیٹر 

دنیا کا کوئی بھی شخص دنیا کی ساری  زبانیں  ( لینگویج ) نہیں بول یا سمجھ سکتا ، لیکن اِس ٹپ کی وجہ سے آپ دنیا کی کسی بھی زبان میں کسی بھی لفظ کو ٹرانسلیٹ کر سکتے ہیں ، آپ نے بس گوگل میں جا کر  انگلش ٹو اردو یا آپ جس زبان  کو دوسری زبان میں تبدیل  کرنا  چاہتے ہیں ، وہ ٹائپ  کریں ، اوپن ہونے والے باکس میں  اپنا مطلوبہ لفظ لکھیں ، جیسے میں نے ورڈ Love لکھا ہے۔

آپ کوئی  بھی لفظ یا عبارت لکھ کر اسے دوسری زبان  میں اس کی ٹرانسلیشن دیکھ سکتے ہیں.

3کسی خاص ویب سائیٹ میں سرچ

اگر آپ کسی ایک ہی ویب سائیٹ کے اندر سرچ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس ویب سائیٹ کا پورا یو آر ایل لکھ کر سپیس دے کر متعلقہ لفظ لکھیں۔ اس طرح گوگل صرف اسی سائیٹ کے اندر ہی متعلقہ لفظ کو سرچ کر کے رزلٹ دکھائے گا۔ جیسے

urdu.easyustaad.com easy میں گوگل ایزی استاد کی ویب سائیٹ میں سے صرف لفظ Easy کے ہی نتائج دکھائے گا۔

4کسی جگہ کا فاصلہ معلوم کرنا

کسی جگہ کا فاصلہ معلوم کرنا

اگر آپ نے کسی نئی جگہ جانا ہے ، اور آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ كے شہر ( سٹی ) سے دوسرے شر کا فاصلہ کتنا ہے ، یا آپ کسی بھی جگہ سے دوسری جگہ کا فاصلہ معلوم کرنا چاہتے ہیں ، تو آپ نے گوگل میں ایسے لکھنا ہے۔

"Lahore to Karachi Distance”

اِس سے فوراً گوگل میپ آ جائے گا ، اور آپ کو پوری انفارمیشن مل جائے گی

5   کرکٹ شیڈول اور کرکٹ سکور 

کرکٹ شیڈول اور کرکٹ سکور

اگر آپ کرکٹ كے فین ہیں تو یہ ٹپ آپ كے لیے ہی ہے . سب سے پہلے گوگل Google.com اوپن کریں ، اور سرچ میں کرکٹ شیڈول Cricket Schedule  ٹائپ کریں ، آپ کو فوراً کرکٹ کے سارے شیڈول شو ہو جائیں گے . اور اگر آپ کرکٹ سکور  معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ڈائریکٹ کرکٹ سکور Cricket Score  ٹائپ کریں ۔

6   فلم کا نام اور اداکار

فلم کا نام اور اداکار

اگر آپ کو کسی فلم کا نام تو پتہ ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ اس فلم میں کس کس ایکٹر (اداکار) نے کام کیا ہے تو اِس ٹپ كے ذریعے  آپ کسی بھی فلم (مووی) كے سارے اداکاروں  كے نام جان سکتے ہیں۔

گوگل میں جا کر جس Cast:Pk ٹائپ کریں ، آپ کو اس فلم کی پوری کاسٹ کا پتہ چل جائے گا ، آپ اس فلم  كی بجائے کسی اور فلم کا نام بھی ٹائپ کر سکتے ہیں .

7   نمبر کو الفاظ میں تبدیل کرنا

نمبر کو الفاظ میں تبدیل کرنا

اگر آپ کسی بھی نمبر کو انگلش میں ٹرانسلیٹ نہیں کر سکتے تو یہ ٹرک آپ كے لیے بہت کام کی چیز ہے ، گوگل سائٹ پر جسٹ 34786=English ٹائپ کریں ، آپ کو آپ كے مطلوبہ نمبر کی الفاظ میں ٹرانسلیٹ مل جائے گی .

کسی بھی نمبر کی الفاظ میں انگلش چیک کرنے کے لیے نمبر لکھ کر برابر ( = ) کا سائن ڈال کر انگلش لکھ دیں۔ جیسے

8   گوگل کنورٹر

گوگل کنورٹر

اِس ٹپ کی مدد سے آپ کسی بھی چیز کی ویلیو جیسے کے لمبائی، ایریا، فاصلہ،  فریکونسی ، ماس ، زاویہ  ، پریشر ، ٹمپریچر ، ٹائم ، ویلیو ، وغیر کو فوراً  کنورٹ(تبدیل) کر سکتے ہے .

جیسے اگر گز  کو کلومیٹر میں تبدیل   کرنا ہے تو ٹائپ جسٹ یارڈ ٹو کلومیٹر ٹائپ کریں ، اِس طرح آپ باقی یونٹس کو بھی  کنورٹ کر سکتے ہیں .

9  سٹاپ واچ

سٹاپ واچ

اِس ٹپ کی مدد سے آپ کسی بھی چیز کی ویلیو جیسے کے لمبائی، ایریا، فاصلہ،  فریکونسی ، ماس ، زاویہ  ، پریشر ، ٹمپریچر ، ٹائم ، ویلیو ، وغیر کو فوراً  کنورٹ(تبدیل) کر سکتے ہے .

جیسے اگر گز  کو کلومیٹر میں تبدیل   کرنا ہے تو ٹائپ جسٹ یارڈ ٹو کلومیٹر ٹائپ کریں ، اِس طرح آپ باقی یونٹس کو بھی  کنورٹ کر سکتے ہیں .

9  سٹاپ واچ

طلوع آفتاب اور غروب آفتاب

اس ٹپ کی مدد سے آپ کسی بھی جگہ میں سورج کے طلوع اور غروب  ہونے  کا ٹائم چیک کر سکتے ہیں ، آپ نے جسٹ سن رائز لاہور  Sunrise Lahore لکھنا ہو گا ، یا سن سیٹ لاہور  Sunset Lahore

اِس سے آپ کو لاہور میں سورج كے طلوع اور غروب ہونے  کا پتہ چل جائے گا .

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں