کیا آپ کو معلوم ہے کہ فریج میں رکھا ہوا کھانا خراب کیوں نہیں ہوتا

آج کل کے زمانے میں ہر گھر میں فریج موجود ہے، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ فریج، فریزر یا ڈیپ فریزر میں رکھی گئی اشیاء یا کھانا خراب کیوں نہیں ہوتا، اگر نہیں، تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

بیکٹیریا کھانے پینے کی چیزوں کے گلنے ، سٹرنے کے عمل کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ بیکٹیریا ننھے منے جراثیم ہوتے ہیں۔ جو عام آنکھ سے نظر نہیں آتے اور انہیں دیکھنے کے لیے طاقتور خوردبینوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

بیکٹیریا کو بھی دوسرے جانداروں کی طرح پھلنے اور پھولنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ فریج، فریزر اور ڈیپ فریزر  میں درجہ حرارت کو منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیا جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں خوراک میں موجود نمی منجمد ہو جاتی ہے

اس طرح بیکٹیریا کو اپنی کارگزاری دکھانے کا موقع نہیں ملتا۔ جس کے نتیجے میں منجمد کی ہوئی خوراک کو طویل مدت تک محفوظ حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔

کھانے کی چیزوں کو برفانے کے اس عمل سے پرانے زمانے کے لوگ بھی واقف تھے۔
کھانے پینے کی چیزوں کو طویل عرصے تک محفوظ کرنے کے اور بھی کئی طریقے مروج ہیں۔ مثلا مچھلی اور گوشت کے پارچوں کو سکھا کر کافی عرصے تک قابل استعمال حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔

اس تحریر سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو  آپ ہمیں کمنٹس بھی کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال، ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹیوئٹر، وغیرہ )پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔شکریہ

اپنی رائے کا اظہار کریں