گھر میں عرق گلاب بنانے کا طریقہ

گلاب ایک سدا بہار درخت ہے جسے پھولوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ گلاب کی پتیوں سے جو عرق نکالا جاتا ہے اسے عرق گلاب کہتے ہیں۔ عرق گلاب کو انگریزی میں Rose Water اور عربی میں ماء الورد کہتے ہیں۔

بازار سے آپ چاہے جتنی اچھی کمپنی کا عرق گلاب خرید لائیں مگر وہ اتنا خالص نہیں ہوتا جتنا خود گھر میں تیار کیے جانے والا عرق گلاب ہوتا ہے۔ عرق گلاب بے پہا خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ عرق گلاب کے فوائد کی مکمل تفصیل جاننے کے لیے آپ ہماری تحریر عرق گلاب کے 20 حیرت انگیر فوائد پڑھ سکتے ہیں۔

گھر میں خالص عرق گلاب تیار کرنا بالکل آسان ہے، اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہو گا۔

  1. گلاب
  2. پانی
  3. سٹیل کی دیگچی
  4. چھاننی
  5. سٹیل کی پلیٹ

عرق گلاب بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے دیسی گلاب لیں، اگر گھر میں دستیاب نہیں ہیں تو بازار سے لے لیں۔ لیکن یاد رکھیں گلاب تازہ اور دیسی ہونے چاہیں اور مرجھائے ہوئے نہ ہوں۔ اب گلاب سے گلاب کی پتیاں کو الگ کر لیں۔

ایک سٹیل کا کھلے منہ والا برتن لیں ۔ اور اس میں چھاننی اس طرح رکھیں کہ اس کا منہ اوپر کی طرف ہو۔ اب اس چھاننی میں گلاب کی پتیاں ڈالیں۔ اور جتنی پتیاں ڈالی ہیں اس کا ڈبل پانی ڈالیں۔

عرق گلاب بنانے کا طریقہ 2

اب چھاننی میں گلاب کی پتیوں کے اوپر ایک سٹیل کی پلیٹ رکھ دیں۔ پلیٹ بالکل ہموار حالت میں ہونی چاہیے کیونکہ بعد میں عرق گلاب اسی میں تیار ہو گا۔

عرق گلاب بنانے کا طریقہ 3

برتن میں پلیٹ رکھنے کے بعد اوپر ڈھکن رکھ کر بند کر دیں۔ کور کو آٹے سے بند کر دیں تا کہ بھاپ نہ نکلنے پائے۔ کیونکہ بھاپ سے ہی عرق گلاب نے بننا ہے۔ اس لیے بھاپ باہر نہیں نکلنی چاہیے۔

گھر میں عرق گلاب بنانے کا طریقہ

جب اس دیگچی کو چولہے پر رکھنا ہے تو بھی اس کا دھیان رکھنا ہے کیونکہ جیسے جیسے آٹے کو حرارت پہنچے گی آٹا اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے اور بھاپ باہر نکلنے لگتی ہے۔ دیگچی کے ڈھکن کے اوپر ایک گلاس برف کا بھی رکھ دیں۔

عرق گلاب بنانے کا طریقہ 4

آگ کو میڈیم رکھنا ہے زیادہ تیز نہیں کرنا ہے۔ اور اس کے اوپر برف جب پگھل جائے تو اور برف رکھ دیں۔ عرق گلاب کو تیار ہونے میں تیس سے چالیس منٹ لگیں گے۔

اس لیے متذکرہ وقت گزرنے کے بعد آگ بند کریں۔ اور دیگچی کو چولہے سے نیچے اتار لیں۔ اب ڈھکن کے گرد لگا آٹا اتار لیں۔ اور گلاب کی پتیوں پر رکھ ہوئی پلیٹ اٹھا لیں۔

عرق گلاب بنانے کا طریقہ 1

اب اس پانی (عرق گلاب) کو ٹھنڈا کر لیں۔ اور کسی بوتل وغیرہ میں ڈال لیں۔ آپ کا خالص عرق گلاب تیار ہے۔

اس تحریر سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

اور اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے۔ تو اسے سوشل میڈیا پر ضرور شیئرکریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

One comment

  1. عرق گلاب بنانے کے حوالے سے میں نے یوٹیوب پر کافی ویڈیو سرچ کی ہیں لیکن آپ کی تحریر پڑھ کر میں نے عرق گلاب بنایا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں