اپنی پنشن اور کمیوٹیشن کا حساب خود کریں ۔ پنشن کیلکولیٹر

سرکاری ملازم جب ریٹائرڈ ہوتا ہے تو اس کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اسے ماہانہ کتنی رقم پنشن ملا کرئے گی، اور یکمشت کتنی رقم بطور کمیوٹیشن ملے گی۔

اپنی ماہانہ پنشن، ماہانہ میڈیکل الاؤنس اور یکمشت کمیوٹیشن کا حساب کرنے کے لئے آپ ہماری ویب سائیٹ سے پنشن کیلکولیٹر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جہاں پر آپ کو صرف اپنا سکیل، بنیادی تنخواہ (بیسک پے) تاریخ پیدائش، تاریخ ملازمت اور تاریخ ریٹائرمنٹ لکھنی ہو گی۔ پنشن کیلکولیٹر (پنشن فارمولا) آپ کی ماہانہ پنشن، ماہانہ میڈیکل اور کمیوٹ (کمیوٹیشن) کا پورا حساب کر دے گا۔

پنشن کیلکولیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اردو میں ہے، اور اسے عام آدمی بھی استعمال کر سکتا ہے، جو بندہ کیلکولیٹر استعمال کر سکتا ہے، وہ اس پنشن کیلولیٹر کو بھی استعمال کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : تحفظ تنخواہ کیا ہے اور یہ سرکاری ملازم کے لیے کیوں ضروری ہے؟

یہ پنشن کیلکولیٹر پاکستان کے تمام صوبوں (پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فیڈرل گورنمنٹ اور آزادکشمیر) کے ایسے تمام سرکاری ملازمین کے لئے ہے جو یکم جولائی 2017 تا 30 جون 2018 کے درمیان ریٹائرڈ ہوں گے۔

پنشن کیلکولیٹر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پنشن ، کمیوٹیشن سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال، ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے : سالانہ ترقی (انکریمنٹ) کیا ہوتی ہے اور اس کی شرائط و ضوابط کیا ہیں؟

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹوئیٹر، وغیرہ) پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

23 comments

    1. پنشن کیلکولیٹر کا استعمال بالکل آسان ہے، آپ اسے اپنے کمپیوٹر یا موبائل میں استعمال کر سکتے ہیں، آپ کے کمپیوٹر یا موبائل میں ایم ایس آفس انسٹال ہونا ضروری ہے، کیونکہ پنشن کیلکولیٹر ایم ایس ایکسل میں بنایا گیا ہے، اور اس کی تمام ہدایات اردو میں دی گئی ہیں۔

  1. زبردست،
    آپ کا پنشن کیلکولیٹر بالکل صحیح کام کر رہا ہے، اور اس کی خاص بات جو مجھے پسند آئی وہ یہ ہے کہ یہ ہم اے جی والوں کے لیے بہت کام کی چیز ہے، پنشن کیس تیار کرتے وقت ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کر پڑتا، اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے

  2. آمین،
    پنشن کیلکولیٹر بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ جب کوئی ملازم ریٹائر ہوتا تھا تو اس کا پنشن کیس مہینوں مہینوں دفتروں میں پڑا رہتا تھا، اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی کیس میں کوئی نہ کوئی کمی رہ جاتی تھی اور ملازمین کو ماہانہ اچھی خاصی رقم کا نقصان ہوتا رہتا تھا۔ اور انہیں پتا بھی نہیں چلتا تھا۔

  3. اس لیے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے 2015 میں پنشنر کی پنشنوں میں دس فیصد اضافہ کیا تھا۔ اور باقی سب حکومتوں نے ساڑھے سات فیصد کیا تھا اور یہ اضافہ ابھی تک ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو اُسی شرح سے مل رہا ہے۔

  4. میں نے سنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی الاؤنس نہیں ملتا، پھر یہ
    2011
    2015
    2016
    2017
    کا ایڈھاک ریلیف اور میڈیکل الاؤنس کیوں مل رہا ہے؟

  5. یہ ایڈھاک ریلیف الاؤنس نہیں ہیں، بلکہ یہ 2011 ، 2015 ، 2016 اور 2017 میں پنشن میں ہونے والے اضافے ہیں، اصل میں ہوتا یہ ہے کہ ہر سال جب گورنمنٹ پے سکیل ریوائز کرتی ہے تو جو ایڈھاک ریلیف الاؤنس تنخواہ میں ضم ہوتا ہے، وہ پنشن میں سے بھی ختم ہو جاتا ہے، تاہم یہ چار اضافے گورنمنٹ نے پنشن میں سے ختم نہیں کیے اس لیے یہ اضافے شامل کر کے پنشن بنائی جاتی ہے۔
    آپ کا سوال درست ہے، پنشن میں پہلے کوئی الاؤنس نہیں دیا جاتا تھا، تاہم 2010 سے پنشنر کو میڈیکل الاؤنس بھی دیا جا رہا ہے

    1. کیونکہ 30 سال سے زائد سروس پنشن کیلکولیشن میں شمار نہیں ہوتی۔ تیس سال سے زائد سروس ہونے کی صورت میں اُسے تیس سال اکاؤنٹ کیا جاتا ہے۔

  6. سنا ہے گورنمنٹ پنشن اور کمیوٹ کو ختم کر رہی ہے اور اس کے لیے ورکنگ پیپر فائنل ہو گئے ہیں۔ آپ مجھے کیا مشورہ دیں گے کیا مجھے ابھی پنشن لے لینی چاہیے؟

  7. فی الحال یہ بات خبر کی حد تک ہے، کوئی نوٹیفکیشن وغیرہ جاری نہیں ہوا۔ تاہم اگر گورنمنٹ پنشن اور کمیوٹ ختم کرتی ہے تو اس کے متبادل کوئی نہ کوئی اسکیم وغیرہ ضرور دے گی۔ جیسے بیرونی ممالک میں سکیمیں ہیں، اس لیےمیرا مشورہ ہے کہ آپ انتظار کریں اور دیکھیں کیا ہوتا ہے، ویسے بھی کہتے ہیں کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔

  8. Meri date of birth 1/1/1970 aur date of joining 3/1/1989 Hy scale 15 aur moojooda tankhaws 46710 Hy aur main 31/12/2018 ko retire hona chahta Hoon meri pension aur commute dono kitny Hoon gy bata dain plez

    1. ڈئیر ذوالفقار
      جولائی 2018 سے نئے بجٹ کا نفاذ ہو جائے گا، اور یہ معلوم نہیں ہے کہ گورنمنٹ پنشن میں کتنا اضافہ کرئے گی، اور جو چار سالوں کے اضافے اس وقت پنشن میں مل رہے ہیں ان میں سے کتنے ختم ہو جائیں گے، اور کتنے باقی رہیں گے، اور ہو سکتا ہے گورنمنٹ پنشن اور کمیوٹ کی شرح میں بھی کوئی تبدیلی کر دے یا Age Rate میں کوئی ترمیم کر دے۔ اس لیے 30 جون 2018 کے بعد کا حساب لگانا مشکل ہے۔

    1. نئے پنشن نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی اگلے مالی سال کا پنشن کیلکولیٹر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ آپ جولائی 2018 کے بعد بالکل درست حساب لگا سکتے ہیں

  9. I was appointed on 10-12-1992 and my basic pay is RS. 50830 and I am in BPS-16 and want to retire in June 2018. Please tell me how much amount govt will pay me in lumpsum and what will be my pension

    1. بمہربانی پہلے اپنی تاریخ پیدائش بتائیں، اور آپ جس وفاقی یا صوبائی حکومت میں نوکری کر رہے ہیں وہ بھی بتائیں

  10. کوئی ایسا کیلکولیٹر بھی بنائیں جس سے اس سال بجٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد تنخواہ کا اندازہ کیا جا سکے

اپنی رائے کا اظہار کریں