تحفظ تنخواہ کیا ہے اور سرکاری ملازم کے لئے کیوں ضروری ہے

تحفظ  تنخواہ ایک سرکاری ملازم کے لیے کتنا ضروری ہے۔ اس کا بہت سے لوگوں کو پتا ہی نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو ماہانہ ہزاروں روپوں کا نقصان ہو رہا ہوتا ہے۔ تحفظ تنخواہ (Pay Protection) ایک ملازم کو تب ملتا ہے جب وہ کنٹریکٹ سروس سے مستقل سروس کے لیے باقاعدہ  (Through Proper Channel)  اپلائی کرتا ہے۔ اور اس کی کنٹریکٹ سروس (عوضی/عارضی )  میں کسی قسم کا کوئی رخنہ (بریک) نہیں ہوتا۔

تحفظ تنخواہ  ملنے سے ملازم کی بنیادی تنخواہ (رننگ بیسک پے) اتنی ہی رہتی ہے۔ جتنی پہلے ہوتی ہے۔مطلب تنخواہ میں جتنی بھی سالانہ انکریمنٹ لگی ہوتی ہیں، وہ اسی طرح بحال رہتی ہیں۔اگر تحفط تنخواہ نہ ملے تو سیلری (تنخواہ ) ابتدائی سٹیج سے شروع ہوتی ہے۔ تحفظ تنخواہ(پے پروٹیکشن) تب ہی ملے گی جب آپ درج ذیل شراط پر پورے اترتے ہوں گے۔

محکمانہ رضامندی  سے اپلائی کرنا

اگر آپ کی سروس عارضی ہے۔ یا آپ کنڑیکٹ پہ ہیں اور کسی نئی جگہ اپلائی کرنا چاہتے ہیں ۔اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی تنخواہ میں کسی قسم کا کوئی فرق نہ پڑے۔ تو ہمیشہ  Through Proper Channel  اپلائی کریں۔ تھرو پراپر چینل کا مطلب ہوتا ہے۔ کہ آپ جس محکمے میں عارضی (کنٹریکٹ) سروس کر رہے ہیں۔ اس سے باقاعدہ اجازت لے کر دوسری جگہ اپلائی کریں۔

یہ بھی پڑھیے: سالانہ ترقی (انکریمنٹ) کی مکمل تفصیل اردو میں

اجازت لینے کی کئی صورتیں ہوتی ہیں۔ جیسے آپ این او سی No Objection Certificate لے کر اپلائی کر سکتے ہیں۔ یا پھر آپ اپنے محکمے سے باقاعدہ درخواست مارک کروا کر جمع کروا سکتے ہیں۔

تحفظ تنخواہ کی شرائط و ضوابط

آپ کو تحفظ تنخواہ تبھی مل سکتا ہے جب آپ کی تقرری (Appointment)  کنٹریکٹ سروس پالیسی کی Standard terms and Conditions کو مدنطر رکھ کرعمل میں لائی گئی ہو۔ اور آپ کو تنخواہ کی ادائیگی نارمل میزانیہ سے ہوتی ہو۔ اگر آپ کو لم سم (فکس) تنخواہ مل رہی ہے تو آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا۔ تحفظ تنخواہ کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی تقرری کسی بیسک پے سکیل  Basic Pay Scale کے خلاف ہوئی ہو اور آپ کو اس سکیل (BPS)  کے حساب سے تنخواہ مل رہی ہو۔ اور سالانہ ترقی  (Annual Increment) بھی لگتی ہو۔

مجاز اتھارٹی

تحفظ تنخواہ کے لئے اپلائی کرنے سے پہلے یہ یقین کر لیں کہ آپ کی کنٹریکٹ سروس اور مستقل سروس دونوں سروسز کا باقاعدہ اخبار میں اشتہار دیا گیا ہواور دونوں تقرریاں باقاعدہ مجاز اتھارٹی (سلیکشن کمیٹی)  کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہوں۔اگر آپ کی تقرری ڈائریکٹ بغیر اشتہار اور سلیکشن کمیٹی کے ہوئی ہے تو آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا۔

 سروس میں بریک

اگر آپ کی کنٹریکٹ سروس اور ریگولر سروس میں ایک دن کا بھی بریک ہے تو آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا۔ اس لیے تحفظ تنخواہ کےحصول سے پہلے یہ یقین دھانی ضرور کر لیں۔ کہ آپ کی کنٹریکٹ سروس اور مستقل سروس میں کوئی رخنہ تو نہیں ہے۔کسی قسم کیInterruption / Break ہونے کی صورت میں آپ تحفظ تنخواہ سے محروم ہو جائیں گے۔

سکیل کا فرق

اگر آپ کی کنٹریکٹ سروس بڑے سکیل میں ہے اور مستقل سروس چھوٹے سکیل میں ہے تو آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی ادارےمیں کنٹریکٹ بنیادوں پر BPS-14میں جاب کر رہے ہیں۔ اور بعد میں کسی BPS-12  کی آسامی کےخلاف آپ مستقل ہو جاتے ہیں تو آپ کوتنخواہ کا تحفظ (پے پروٹیکشن) نہیں ملے گا۔ لیکن اگر آپ BPS-12 سے مستقل ہو کر BPS-14 میں جاتے ہیں تو آپ کو تحفظ تنخواہ مل سکتا ہے۔

پنشن یا گریجویٹی

اگر آپ نے اپنی سروس کے خلاف پنشن یا گریجویٹی لے لی ہے تو آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا۔ 30 فیصد سوشل سیکورٹی بینیفٹس بھی پنشن اور گریجویٹی کے کیٹگری میں آتا ہے۔ یاد رکھیں دس سال سے کم سروس پر پنشن اور گریجویٹی نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیے : پنشن کیلکولیٹر – اپنی پشن اور کمیوٹ کا حساب خود کریں

ضروی نوٹ: اگر آپ سرکاری ملازم ہیں، چاہے کنٹریکٹ پر ہیں یا مستقل بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں تو ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب بھی آپ کسی بھی آسامی (پوسٹ) کےلئے اپلائی (درخواست دینا) کر رہے ہیں۔ تو ہمیشہ Through Proper Channel اپلائی کریں۔ یا اپنے ادارے سے NOC لے کریہاں بتائی گئی ہدایات کو مدنظر رکھ کر اپلائی کریں۔ تا کہ آپ کو تحفظ تنخواہ مل سکے۔ اور اگر آپ مستقل ملازم ہیں تو آپ کی سروس بھی شمار ہو سکے۔

تحفظ تنخواہ کے حوالے سے یہی پوسٹ آپ رومن اردو میں بھی پڑھ سکتے ہیں

تحفظ تنخواہ کے حوالہ سے  اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ متذکرہ بالا تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

25 comments

  1. میری پوسٹینگ بطور اکاؤینٹیٹ بی ایس 14 پنجاب گورنمنٹ میں تھی اور میں 03 اگست کو ریلیو ہو کر 04 اگست کو سینئر آڈیٹر بی ایس 16 فیڈرل گورنمنٹ تعینات ہوا. اپلائی پراپر چینل تھا اور سروس بھی بریک نہیں ہوئی اور دونوں سروسز ریگولر ہیں. میرے سوالات یہ ہیں:
    1. بی ایس 14 میں میری بیسک پے 19860 تھی اب بی ایس 16 میں کتنی فکس ہوگی اور کیا پری میچور انکریمنٹ ملے گی؟
    2. کیا 01 دسمبر کو سالانہ ترقی ملے گی؟
    قوانین کے ساتھ واضح فرمائیں.

  2. 1۔ آپ کی بی پی ایس 16 میں بیسک پے 20430 روپے فکس ہو گی، اور آپ کو پری میچور انکریمنٹ نہیں ملے گی، کیونکہ پری میچور انکریمنٹ صرف پرموشن پہ ملتی ہے۔
    2۔ آپ کو دسمبر 2017 میں سالانہ ترقی نہیں ملے گی، کیونکہ سالانہ ترقی کےلئے بی پی ایس 16 میں آپ کی سروس چھ ماہ سے زائد ہونا ضروری ہے۔

  3. یہ بہت کار آمد مضمون ہے لیکن لکھنے والے کا نام صیغہ راز میں کیوں رکھا جاتاہے؟ اسی مصنف کے مزید مضامین کہاں ہیں؟

    1. شکریہ جناب،
      ایزی استاد سے متعلقہ تمام مضامین اِسی مصنف کے ہیں،آپ وہ بھی پڑھ سکتے ہیں، تاہم سول سروس سے متعلقہ دوسرے مضامین بھی بہت جلد آپ کو پڑھنے کو ملیں گے، کیونکہ ویب سائیٹ ابھی کنسٹریکشن کے مراحل میں ہے۔
      فی الحال آپ کو سول سروس کے حوالے سے کچھ جاننا ہے تو آپ سوال کر سکتے ہیں، یا آپ مشورہ دے سکتے ہیں، کہ Next کس Topic پہ لکھا جائے۔

      1. میری تجویز ہے کہ اکر ممکن ہو تو آپ درج ذیل دو موضوعات پر تفصیلی مضمون تحریر کریں۔
        1- اگر کوئی شخص کسی حکومتی ادارے میں مستقل ملازم ہے، اور اسی ادارے میں کنٹریکٹ پر ایک نئی نوکری کا اشتہار آتا ہے اور وہ بندہ اس نوکری پر درخواست دے کر منتخب ہو جاتا ہے۔ اگر وہ بعد ازاں کنٹریکٹ سیٹ پر مستقل ہو جاتا ہے تو اس کی کنٹریکت سروس کی کیا حیثیت ہو گی؟ اور اگر کنٹریکٹ ختم ہو جاتا ہے تو اس کی مستقل ملازمت کا کیا سٹیٹس ہوگا؟
        2- ایک ملازم ایک ادارے سے تھرو پراپر چینل دوسرے ادارے میں جات ہے تو کیا نئے ادراے میں عدم اطمینان کی صورت میں وہ اپنے پرانے محکمے کی طرف واپس لوٹ سکتا ہے؟ اس کے کیا قوانین ہیں؟
        کافی تفصیل طلب موضوعات ہیں۔ اگر ممکن ہو تو تحریر کیجیے۔

  4. تحفظ تنخواہ کے حوالے سے آپ نے بہت اچھی پوسٹ لکھی ہے
    میں نے یہ پوچھنا تھا کہ میری کنٹریکٹ سروس اور مستقل سروس میں سات ماہ کا بریک ہے۔ کیا مجھے تحفظ تنخواہ مل سکتا ہے؟؟؟

    1. جی نہیں، آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا، کیونکہ تحفظ تنخواہ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی سروس میں ایک دن کا بھی بریک نہ ہو

  5. Aoa mai comp inst k tor pr kam kr rei hn 2007 main contract se shurru ki r 2012 main permanent huwi 2 dafa pay protection ka case a prove huwa r pr cma wale objection laga k reject kr Dete hb kiya hme pay protection ki facility mule hi

    1. وعلیکم السلام
      مجھے آپ سے کچھ انفارمیشن چاہیے ہوں گی، تبھی میں جواب دے پاؤں گا۔
      1۔ کیا آپ پوسٹ میں بتائی گئ تمام شرائط پوری کرتی ہیں؟
      2۔آپ کا 2007 میں جو کنٹریکٹ آرڈر ہوا تھا، وہ لم سم تنخواہ کا تھا یا آپ سکیل کے خلاف تنخواہ لے رہی تھیں؟
      3۔ کیا آپ کو سالانہ انکریمنٹ مل رہی تھی؟

  6. یہ ایک قسم کا الاؤنس ہوتا ہے، جو صرف ان ملازمین کو ملتا ہے جن کی کنٹریکٹ Appointment باقاعدہ اخبار میں اشتہار دے کر مجاز اتھارٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہوئی ہو، اور جن ملازمین کو یہ ملتا ہے ان کی کنٹریکٹ سروس کو نہ تو تحفظ تنخواہ مل سکتا ہے اور نہ ہی ان کی سروس شمار ہو سکتی ہے۔

  7. Masha Allah achi knowledge hai, mera sawal ye he k me govt of sindh me corporation me regular employee tha wahan pe service book ni banti thi mene through proper apply federal government me ab meri pay protect kese hogi aur kon kon se document required hongy

    1. شکریہ
      آپ اپنی درخواست کے ساتھ بذیل کاغذات شامل کریں۔
      1۔ پرانے ادارے میں تعیناتی اور فارغی کے آرڈر کی فوٹو کاپی
      2۔ آخری تنخواہ کا سرٹیفکیٹ یعنی LPC
      3۔ Through Proper Channel اپلائی کرنے کا ثبوت یا NOC
      4۔ نئے ادارے میں تعیناتی کا آرڈر اور حاضری رپورٹ کی فوٹوکاپی
      5۔ آپ جہاں پر سروس کر رہے ہیں وہاں اگر کسی اور ملازم کو تحفظ تنخواہ ملی ہے تو اس کے آرڈر کی فوٹو کاپی بطور مثال شامل کریں۔

  8. جناب،
    میں AWT میں چودہ سال سے زائد ریگولر سروس میں تھا، ہمارے پے سکیل گورنمنٹ کے پے سکیل کے مطابق اس طرح تھے
    awt-9=bps 17 اور awt=10 =bps 18
    میری سروس 1995 سے 2000 تک awt 9 اور 2000 سے 2010 تک awt 10 میں تھی۔ میری awt 10 میں دس ریگولر اور پانچ اضافی انکریمنٹس تھیں ۔ 2008 میں کُچھ اور الاونس بنیادی تنخواہ میں ضم کئے گئے ۔ چونکہ awt جی ایچ کیو کے نیچے خودمختار ادارہ ہے جس میں حاضر سروس لوگ بھی بورڈ آف ڈایریکٹرز اور کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن میں ہوتے ہیں۔
    لہذاسلیکشن باقاعدہ اخبار میں دے کر اور سلیکشن بورڈ سے ہوتا تھا
    سروس کنفرمیشن بورڈ آف ڈایریکٹرز کی قرارداد کے ذریعے ہوتا تھا۔ اور اسی طرح کے تمام تنخواہ ، سروس کے معاملات بھی بورڈ نے فیصلے کئے ہوتے تھے اور سیکرٹری یا چیف ہیومن ریسورس آفیسر کے ستخط سے جاری ہوتا تھا۔ سالانہ انکریمنٹ بھی بی پی ایس کے طرز پر لگتے تھے اور باقی الاونس جیسا کہ ایڈہاک ریلیف وغیرہ بھی تھوڑے لیٹ سہی لیکن گورنمنٹ کی طرز پر ملتے تھے۔
    2007 میں ، میں نے ایف پی ایس سی میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر تھرو پراپر چینل درخواست دی اور 2010 میں سلیکٹ ہونے کے بعد گورنمنٹ ادارہ میں ریگولر سروس جاری کی۔ تنخواہ کی فکسیشن کے معاملے میں میری بیسک 40000 کی بجائے 12000 اور گراس 85000 کی بجائے 18000 کے قریب لگا دی گئئ۔

    اس کے بعد کافی کوششیں کی لیکن تنخواہ کا تحفظ نہیں مل سکا۔
    سوال: کیا قانون کے تحت مُجھے تنخواہ کا تحفظ نہیں ملنا چاہیے تھا اور اب کیا کیا جا سکتا ہے؟

    1. سید احمد مغل صاحب آپ کو تنخواہ کا تحفظ تبھی مل سکتا تھا جب آپ بیسک پے سکیل یعنی BPS کے خلاف تنخواہ حاصل کر رہے ہوتے۔

  9. ایجوکیٹرز کو30% ssb دیا جا رہا ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ مستقل ہونے کے بعد پے پروٹکشن نہیں ملے گا

  10. Aoa main 2007 se comp inst ki post pe kam kr raha tha aur 2012 main permanent huwa contract basis mai grade 17 pe tha aur anual increment bhi milti thi, permanent hone k bad pay protection ka case do dafa approve huwa r cma wale objection laga dete hain kiya hame pay protection mile gi, kiya hame teaching allowance b milna chaye. Jab k hum teaching karte hain

  11. وعلیکم السلام!
    اگر تو آپ اس تحریر میں درج بالا شرائط پوری کرتے ہیں تو آپ کو تنخواہ کا تحفظ مل سکتا ہے، لیکن اگر آپ ان شرائط میں سے کوئی ایک شرط بھی پورے نہیں کرتے تو آپ کو تنخواہ کا تحفظ نہیں ملے گا۔

  12. اگر ایک ملازم گریڈ 14 سے گریڈ 16(بیسک 37410 سے 38670 پر فکس ھوتی ہے) میں اپ گریڈ ہوتا ہے تو اسکو میڈیکل الاونس کتنا ہو گا
    B-1 to 15 Rs.1500/-
    B-16 to 22 Increase in the amount of Medical Allowance @ 25% of the existing amount being admissible/drawn on 30-06-2015.

    All the new entrants in BPS-16 to BPS-22 shall be allowed Medical Alowance @ 15% of the minimum of relevant Basic Pay Scales -2008 on notional basis plus 25% of the amount of Medical Allowance, so calculated, w.e.f. 01-07-2015, till further orders, and shall stand frozen t the same level.

  13. السلام علیکم !
    محترم تھوڑی سی رہنمائی چاہئے تھی میں اس وقت سکیل 11 میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور جونیئر کلرک ریگولر بنیاد پر کام کر رہا ہوں ۔ میں تھرو پراپر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور جونیئر کلرک سکیل 11 (کنٹریکٹ) میں اپلائی کرنا چاہتا ہوں ۔ کیا میں تھرو پراپر مساوی سکیل پر دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں اپلائی کر سکتا ہوں۔
    اگر کر سکتا ہوں تو پے پروٹیکشن کی معلومات اور یہ معلوم کرنا تھا کہ سپیشل ایجوکیشن میں میری اپائنٹمنٹ کنٹریکٹ پر ہوگی یا ریگولر اور اگر کنٹریکٹ پر ہوگی تو میری ایجوکیشن کی سروس کا کیا بنے گا میں 13.-08-2009 کو بھرتی ہوا تھا اور 24-09-2009 کو ریگولر ہوا تھا۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
    شکر گزار ہوں گا۔

    1. وعلیکم السلام
      مستقل سروس کے بعد اگر آپ کنٹریکٹ سروس پر جائیں گے تو آپ کی مستقل سروس ختم ہو جائے گی۔ ہاں اگر آپ کہیں مستعار الخدمتی Deputation پر جاتے ہیں تو مستقل سروس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں