سالانہ ترقی (انکریمنٹ) کیا ہے | سالانہ انکریمنٹ کی شرائط و ضوابط

ہمارے ہاں بہت سے سرکاری ملازمین کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ سالانہ ترقی (Annual Increment) کیا ہوتی ہے، اس کی شرائط و ضوابط کیا ہوتی ہیں۔معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے سرکاری ملازمین کو پرموشن یا اپ گریڈیشن کے وقت سالانہ ترقی کا مفاد نہیں ملتا۔

سالانہ ترقی نہ ملنے سے سرکاری ملازمین کو تنخواہ میں خاطر خواہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت محسوس کی گئی کہ ایزی استاد پر ایک ایسا پوسٹ تحریر کیا جائے جس میں سالانہ ترقی کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔

پچھلی پوسٹ میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ تحفظ تنخواہ کیا ہوتا ہے اور سرکاری ملازم کے لیے کیوں ضروری ہے۔ آج یہاں پر ہم بات کریں گے کہ سالانہ ترقی (Annual Increment) کیا ہوتی ہے۔ اور اس کی شرائط و ضوابط کیاہیں۔

سالانہ ترقی (انکریمنٹ)

گورنمنٹ کے ایسے تمام ریگولر ، کنٹریکٹ سرکاری ملازمین جو گورنمنٹ کے مجوزہ سکیل  Basic Pay Scale کے خلاف تنخواہ حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر ان کی سروس یکم دسمبرکو چھ ماہ یا اس سے زائد ہو تو ان کی تنخواہ میں ایک ترقی کا اضافہ کر دیا جاتا ہے جسے سالانہ ترقی (سالانہ انکریمنٹ) کہا جاتا ہے۔

سالانہ ترقی کی مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط ہیں۔

  1. یکم دسمبر کو موجودہ سکیل میں کم از کم سروس چھ ماہ یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔
  2. اگر آپ کی تعیناتی Appointment یکم جون سے پہلے ہوتی ہے تو آپ کو سالانہ ترقی کا مفاد ملے گا۔
  3. اگر آپ کی پرموشن یکم جون سے قبل ہوتی ہے تو آپ کو سالانہ ترقی کا فائدہ ہو گا۔
  4. اسی طرح اگر آپ کی اپ گریڈیشن یکم جون سے قبل ہوتی ہے تو آپ سالانہ ترقی کے حق دار ہیں۔
  5. یکم جون (قبل دوپہر) حاضری رپورٹ دینے سے بھی آپ سالانہ ترقی کے حقدار ہو جائیں گے۔

یاد رکھیں اگر آپ کی پرموشن ، اپ گریڈیشن یا تعیناتی یکم جون(بعد دوپہر) کے بعد عمل میں لائی جاتی ہے تو آپ سالانہ ترقی کے حقدار نہیں ہوں گے۔ تاہم بعض اوقات گورنمنٹ کی خاص ہدایات کی صورت میں اس عرصے میں اپ گریڈ ہونے والے ملازمین کو بھی سالانہ انکریمنٹ مل جاتی ہے جیسے 2007 میں کلریکل سٹاف کا یکم جولائی 2007 میں اپ گریڈ ہونے پر سالانہ ترقی کا مفاد دیا گیا تھا۔



اگر آپ کی اپ گریڈیشن اور پرموشن یکم جون کے بعد ہوتی ہے اور آپ سالانہ ترقی بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ آپشن کا انتخاب کریں۔ مذید معلومات کے لیے آپ ایزی استاد کی ویب سائیٹ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

سالانہ ترقی کے لیے آپشن کا انتخاب

اگر یکم جون کے بعد آپ کی پرموشن یا اپ گریڈیشن ہو تو آپ کو سالانہ انکریمنٹ نہیں ملتی۔ ایسی صورت میں آپ نے آپشن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ آپشن کا انتخاب یہ ہوتا ہے کہ آپ نے تحریری طور پر لکھ کر دینا ہوتا ہے کہ آپ اپ گریڈیشن یا پرموشن 2 دسمبر کو لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے : پنشن کیلکولیٹر – اپنی پشن اور کمیوٹ کا حساب خود کریں

آپشن کے انتخاب کی صورت میں سرکاری ملازم کے  پچھلے سکیل کی تنخواہ میں ایک انکریمنٹ لگا کر اگلے سکیل میں تنخواہ کا تعین کیا جاتا ہے۔

Usual Increment

اسی طرح اگر کوئی سرکاری ملازم یکم جون کے بعد ریٹائرڈ ہوتا ہے تو ایسے ملازم  کو تنخواہ میں ایک  عدد اضافی ترقی (انکریمنٹ) دے کر ریٹائرڈ کیا جاتا ہے۔ اِس طرح سے اِس ملازم کو ملنے والی ترقی کو  Usual Increment کہا جاتا ہے۔

سالانہ انکریمنٹ (ترقی) کے حوالہ سے  اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو  آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

16 comments

  1. Salam
    Hamari Up gradation July 29 2016 ko hoi ha computer operator B-12 sy B-16 tu humy premature increment nahi mila or na he annual increment jab k meri appointment 11/02/2016 ko hoi ha aya hum is ky liya entitle hain yah nhi plz reply me
    Thanks
    Muhammad Ehsan
    Computer Operator
    Forest Department

    1. وعلیکم السلام
      1. آپ کی تعیناتی 11 فروری کو ہوئی اس طرح آپ یکم دسمبر 2016 کو انکریمنٹ کے حق دار تھے تاہم 29 جولائی 2016ء کو آپ کی اپ گریڈیشن ہو گئی، اس وجہ سے آپ کو سالانہ انکریمنٹ نہیں مل سکتی۔
      2۔ آپ اگر آپشن کا انتخاب کریں تو بھی آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ کیونکہ B-12 میں انکریمنٹ لگ کر بھی جب تنخواہ B-16 میں فکس ہو گی، تو اتنی ہی ہو گی۔ جتنی ابھی آپ کو مل رہی ہے۔
      3۔ اگر آپ کو پری میچور انکریمنٹ مل بھی جائے تو آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ کیونکہ ایک انکریمنٹ لگا کر بھی آپ کی تنخواہ اتنی ہی فکس ہو گی۔ کیونکہ B-12 اور B-16 میں کافی گیپ ہے۔ ہاں جن کی سروس زیادہ ہے ان کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ تاہم ایک سال کی سروس والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا

    1. وعلیکم السلام
      کم از کم دس سال ریگولر سروس ہونے پر ایک سرکاری ملازم پنشن، گریجویٹی کا حقدار بن جاتا ہے۔

  2. A.oA sir was in BPS 17 till 20 sep
    Now I have joined in grade 18 on 21 sep

    I selected through FPSC through proper channel by taking NOC by my parents department

    Some of friends tok pre mature increment but some were refused the same

    Kindly quote the rule what is reality

    As I am not newly recruited but my services would be studied with connection of my previous service

    1. وعلیکم السلام
      آپ کو پری میچور انکریمنٹ نہیں ملے گی۔ آپ کی تنخواہ گریڈ 18 کے مطابق بغیر پری میچور انکریمنٹ کے صرف Rounding لگاتے ہوئے تعین کی جائے گی۔
      تاہم گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں پرموشن کی صورت میں آپ پری میچور انکریمنٹ کے حق دار تھے۔

  3. جناب۔ میں 14۔10۔2009 کو کنٹریکٹ سے ریگولر ہوا ہوں۔ کیا میں سال 2009 کی سالانہ ترقی کا حقدار ہوں یا نہیں۔ اکاونٹس افس والے نہیں دے رہے۔

    1. اگر تو آپ کو تحفظ تنخواہ ملی ہے تو آپ سال 2009 کی سالانہ انکریمنٹ کے حقدار ہیں۔
      لیکن اگر آپ کو تنخواہ کا تحفظ نہیں ملا تو آپ کو 2009 کی سالانہ انکریمنٹ نہیں مل سکتی۔

    1. وعلیکم السلام
      27 جولائی کو اپ گریڈ ہونے کی صورت میں سالانہ ترقی نہیں ملتی، تاہم پری میچور انکریمنٹ کے قوانین فیڈرل گورنمنٹ اور صوبائی گورنمنٹس کے اپنے اپنے ہیں، اس لیے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

  4. برائے مہربانی پرائیوٹ اداروں میں سالانہ انکریمنٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کردیں نوازاش ہوگی ۔ کیوں کہ ان اداروں میں ملازمین کا بہت استحصال کیا جاتا ہے

    1. یہی تو ہمارے ملک کا المیہ ہے، گورنمنٹ نے کم از کم تنخواہ مقرر کی ہوتی ہے لیکن بہت سے پرائیویٹ ادارے اس کم از کم تنخواہ کا نصف بھی نہیں دیتے۔ سالانہ انکریمنٹ تو دور کی بات ہے۔ تاہم بعض پرائیویٹ اداروں میں تنخواہ کا پانچ یا دس فیصد سالانہ انکریمنٹ کے طور پر اضافہ کیا جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں