پیاز کے فوائد و خصوصیات | پیاز کے ذریعے علاج

پیاز محض چھلکوں کا پیچیدہ مجمو عہ ہے۔ جس میں کوئی مغز نہیں اسے چھیلتے جائیں۔ آخر تک سوائے چھلکوں کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ تاہم اس کے ہا تھ نہ آنے کے با وجود پیاز کی اتنی خوبیا ں ہیں کہ دنیا بھر کے سائنس دان اور ماہرین طب و صحت کا دعوی ہے کہ اگر کر ہ ارض سے تما م سبزیاں غائب ہو جائیں تو بھی انسان گھاٹے میں نہیں رہے گا۔

پیا ز کا اصلی وطن ایشیا ہے۔لوگ اسے بطور غذا استعمال کرتے ہیں لیکن  اس کے اور بھی استعمالات ہیں جن سے لوگ ناواقف ہیں ،پیاز میں قدرت نےبے شمار فوائد رکھے ہیں ۔

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر ایشیائی کھانوں کا تصور بھی ممکن نہیں ،  دنیا بھر میں اس کو سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہےاور کھانا بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں پیاز موجود ہے   تو معمولی  زخم میں  اسے بطور جراثیم کش استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پیاز کی اقسام اور خصوصیات

پیا ز کے مشہور تین رنگ ہو تے ہیں یعنی سرخ، سفید اور زرد ،جنگلی پیا ز کے پتے چوڑے اور ذائقہ کسی قدر تلخ ہو تاہے۔ جبکہ کھیتوں میں اگایا جانے والا پیاز زیادہ تلخ نہیں ہو تا۔ پیا ز باورچی خانے سے زیادہ دواؤں میں کام آتا ہے۔

پیاز جلد پر سورج کی شعاعوں کے اثرات  کو ختم کرنے کیلئے بہت مفید ہے ،اس میں موجود سلفیورک کمپاؤنڈز  جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات  کو ختم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں ہوا میں موجود جراثیم کو ختم کرنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔

فرانسیسی مصنف ڈاکڑ گیتا وابان لکھتا ہے کہ کھجو ر کے بعد عربو ں کا بہترین اور پسندیدہ غذا لہسن اور پیاز جیسی سبزیا ں تھیں۔

پیاز کی غذائیت

پیا ز کے کیمیائی تجربے سے معلوم ہو ا ہے کہ اس میں حیاتین دوسرے اجزاءبڑی تعداد میں مو جو د ہو تے ہیں۔ ان میں شائستہ چونا، تا نبا، فولا د، گندھک، میگنیشیم، پو ٹا شیم اور میتھا ئی ڈی ما ئیڈ شامل ہیں۔ میتھا لی ڈی مائیڈ خواب آور ہے۔خواب آور گو لیو ں سے پیچھا چھڑانے کے لیے اگر پیاز کا شوربہ چند روز استعمال کریں تو کم خوابی کی شکایت دور ہو جائے گی۔

پیاز کا سوپ فرانس کا قومی مشروب

فرانس کا قومی مشروب سوپ پیاز کا سوپ ہے فرانسیسی اس کے سو پ کے عاشق ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض فرانس میں کم ہیں۔ فرانس 1912ءسے پیاز پر تحقیق کا سلسلہ جا ری ہے۔ اطبائے فرانس نے پیا ز پر 500 سے زیادہ رسالے، کتابیں اور تحقیقی مقالے مرتب کئے ہیں۔ فرانس کا قومی مشروب پیاز کا سو پ امریکہ، کینڈا اور انگلستان کی مارکیٹو ں میں دستیا ب ہے ۔

کھانسی سے نجات

کھانسی میں مبتلا افراد پیاز کو چھیل کرسلائس کی صورت میں کاٹ لیں  اب ہر سلائس  میں  آدھا چائے کا چمچ  براؤن شوگر ڈالیں اور تقریباً ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں ،متاثرہ افراد  اسے  دن میں دو مرتبہ کھائیں ، اس میں موجود سلفر میں  اینٹی بیکٹریل  خصوصیات ہوتی ہیں  جو کھانسی کی وجہ بننے والےجراثیم کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

بالوں کا گرنا

اکثر خواتین بالوں  کے گرنے کی وجہ سے سخت پریشان نظر آتی ہیں ،باولوں کی نشوونما بہتر کرنے کیلئے  پیاز کو پانی میں بوائل کریں  اب اس پانی کو    شیمپو سے پہلے بالوں میں لگائیں ،یہ نسخہ بالوں کی نشونما میں اضافہ کرنے کے ساتھ  خشکی کے خاتمے کیلئے  بھی بے حد مفید ہے۔

نظام انہظام کی درستگی

پیاز جسمانی اعضاء کے ساتھ پیٹ  میں درداور نظام انہظام  کودرست کرنے کیلئے بے حد مفید ہے  ،اگر چھوٹے بچے کو ان میں سے کوئی شکایت ہوتو انہیں ہر ایک گھنٹے میں  ایک چائے کا چمچ  پیاز کی  چائے پلائیں  جب تک کہ انہیں آرام نہ آجائے۔چائے بنانے کیلئے ایک پیاز لیں اور اسے پانی میں ابال لیں  اور پھر اسے ٹھنڈا کرکے چھان لیں پیازکی چائے تیار ہے۔

سینے کی تکلیف کا خاتمہ

پیاز کو  کرش  کرکے اس کا پیسٹ بنالیں اور اس میں تھوڑا سا ناریل کا تیل شامل کریں  ،اب اسے سینے پر لگائیں اور  کسی تولیے سے ڈھک دیں ،یہ قدرتی طور پر ایک اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام  کرتے ہوئے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنائے گی  ،جبکہ  پیاز سے نکلنے والے بخارات  سینے میں تکلیف اور کھانسی میں آرام  دلائیں گے۔

پیاز کے ذریعے درد اور سوجن کا علاج

اگر جسم کے کسی حصے پر کیڑے کے کاٹنے کے باعث درد اور سوجن پیدا ہوگئی تو اس حصے پر پیاز کاٹ کر رکھیں  یا پھر اس کا تازہ جوس متاثرہ حصے پر لگائیں ،اس  کے اندر موجود  درد اور سوجن کم کرنے والے اجزاء  تکلیف میں آرام پہنچائیں گے۔

قوت باہ میں اضافہ

مردحضرات اپنی قوت باہ بڑھانے کے لئے مختلف طریقےاور حربے استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثرانہیں ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے۔آج ہم آپ کو وہ انتہائی کارآمد، آسان اور بے ضرر طریقہ بتائیں گے جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل  گم ہوجاتی ہے۔

گوشت کا نعم البدل ۔ مصالحہ جات کا سردار

جیسے اگر عضو بدن صحیح طرح سے کام نہ کررہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ کھانے کے ساتھ پیاز کھائیں،

قوت باہ کے بارے میں مکمل تفصیل جاننے کے لیے آپ ہماری تحریر قوت باہ کیا ہے ۔ قوت باہ میں اضافے کرنے کے قدرتی طریقے پڑھ سکتے ہیں

الٹی کا خاتمہ

اگر کسی وجہ کے باعث آپ کو الٹی آئے تو دو چائے کے چمچ  پیاز کا جوس پئیں اوردس منٹ انتظار کرنے کے بعد  دو چائے کے چمچ پیاز کی چائے پئیں اور دوبارہ دس منٹ انتظار کریں اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک کہ طبیعت میں بہتری نہیں آجاتی۔

بخار سے نجات

بخار میں مبتلا افراد پیاز کو سلائس میں کاٹیں    اپنے پیروں کے نچلے حصے میں  تھوڑا سا ناریل کا تیل لگائیں   اور پھر  اس پر سلائس میں کٹی ہوئی پیاز رکھ دیں اور اسے کسی موزے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں اور رات بھر اسے ایسے ہی رہنے دیں اس میں موجود قدرتی اجزاء بخار پیدا کرنے والے جراثیم کو ختم کر دیں گے۔

زخم بھرنا

پیاز میں مہلک اور خر ا ب زخموں کی حیرت انگیز طور پر ٹھیک کرنے کی صلا حیت موجو د ہے۔ ہمارے دیہا تو ں میں فسٹ ایڈ کے طور پر خون بند کرنے اور زخمو ں کے درد سے نجات کے لیے پیا ز کے ساتھ ہلدی گرم کر کے زخمو ں پر باندھنے سے آرام آتاہے اور زخم بھرنا شرو ع ہو تا ہے۔

دوسری جنگ عظیم میں زخمی سپاہیو ں کا علاج کچے پیا ز سے کیا گیا۔ زخم پر پیاز باندھنے سے جلد آرام آجاتاہے۔اور دو دن کے اندر زخم خشک ہونا شروع ہو جا تا ہے۔

مختلف بیماریوں سے نجات

گلے کے بڑھے ہو ئے غدود، کالی کھانسی، دمہ، پھیپھڑے اور حلق کی بیما ریاں نزلہ، زکام ،ذیابیطس، سر درد، مرگی، معدے کے زخم کے امراض میں پیاز کا استعمال شفا بخش ہے زہریلے، کیٹرے، سانپ، بچھو کا ٹ لے تو جسم کے اس حصے پر پیا ز اور نو شا در کا پانی لگائیے سوزش جا تی رہے گی بلڈ پریشر اور دل کے دوسرے امراض میں لہسن اور پیا ز کا استعمال شفا بخش ہے۔

گنجے پن کا علاج

گنج کا بہترین علاج پیا ز کا عرق ہے اس کے مسلسل مالش سے بال دوبارہ اگ آتے ہیں۔

تمباکو کے مضر اثرات سے بچاؤ

شہنشا ہ ہما یو ں حقے کا شو قین تھا۔ طبیبوں نے تمبا کو کے مضر اثرات سے بادشاہ کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ نسخہ ایجا د کیا کہ حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو پیاز کے عرق میں بھگو دیتے تھے۔

پیاز بطور جراثیم کش

یہ جراثیم کش ہے۔ خون میں تیزابی مادو ں کو پیاز کا مسلسل استعمال ختم کردیتا ہے۔ پیا ز خون کے بڑھتے دباؤ کو کم کر دیتا ہے۔ اس کا مسلسل استعمال دل کے دورے سے محفوظ رکھتا ہے۔ بر طانیہ میں تجربے کے طور پر اسپتا لو ں میں مریض کو ایسی دوئیاں دی گئی جن میں پیاز کا عنصر شامل تھا وہ مریض صحت یا ب ہو گئے۔

یہی مضمون آپ رومن اردو میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

نوٹ:پیاز سے متعلقہ یہ تحریرمحض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔تاہم ان ترکیبوں ،طریقوں اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سےپہلے اپنے معالج ( طبیب،ڈاکٹر )سے مشورہ ضرور کریں۔اور دوران عمل اپنے معالج سے رابطہ میں رہیں۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں