بغلوں کی بدبو سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے آسان اور آزمودہ طریقے

بغلوں سے آنے والی نا خوشگوار بدبو نہ صرف خود کو ،بلکہ دوسروں کو بھی نہایت ناگوار محسوس ہوتی ہے ۔ جس سے نہ صرف شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بلکہ بعض اوقات ذلت و رسوائی بھی مقدر بن جاتی ہے۔ یہ نا خوشگوار بدبو سماجی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم رکھنے میں بھی رکاؤٹ کا باعث بنتی ہے۔

اگر آپ سے بدبو آئے گی تو کوئی بھی آپ سے بات کرنا پسند نہیں کرئے گا۔اورآپ کے ارد گرد موجود لوگ آپ کو عجیب نظروں سے دیکھیں گے۔ خاص کر خواتین کی بغلوں سے آنے والی نا خوشگوار بد بومرد حضرات ہرگز برداشت نہیں کرتے اور نہ ہی اچھی لگتی ہے۔

بغلوں سے آنے والی بدبو کی وجہ

بغلوں سے آنے والی ناخوشگوار بو کی بڑی وجہ منشیات کااستعمال، تنگ لباس پہننا، مسالے دار کھانے کھانا ، پانی کی کمی، دباؤ اور کشیدگی ، شراب پینا، ہارمون کی تبدیلی ، بلوغت ، گرم موسم ، سخت ورزش کرنااور جسم میں موجود بیکڑیا کی موجودگی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: منہ کی بدبو سے نجات کے طریقے | سانس کی بدبو کا علاج

بدبو کی بڑی وجہ فاسد مواد کا جسم میں رک جانااور مختلف قسم کی چیزیں اکٹھی کھانے سے باڈی میں بن جانے والی تیزابیت بھی ہے۔ بعض اوقات پسینہ بھی لیس دار سا ہو جاتا ہے جو نہایت کوفت اور شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔

بغلوں کی بدبو ختم کرنے کے آسان اور آزمودہ طریقے:

بغلوں کی بدبو سے بچنے کے لیے ایسی سادہ غذائیں استعمال کریں۔ جن سے بدبو پیدا ہی نہ ہو۔صحت مند خوراک کھائیں جو پھل، سبزیوں ، اناج اور گری دار میوے پر مشتمل ہو۔ چائے، کافی اور کفین مشروبات پینے سے پرہیز کریں۔

ایک وقت میں دو سے زیادہ ڈشز اکٹھی نہ کھائیں تو بہتر ہے۔یہاں پر ہم آپ کو اسے آسان آزمودہ قدرتی طریقے اور ٹوٹکے بتائیں گے کہ جن پر عمل کر کے آپ بغل سے پیدا ہونے والی ناخوشگوار بدبو سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پانی کا استعمال زیادہ کریں

بغلوں کی بدبو کے خاتمہ کے لئے پانی زیادہ سے زیادہ مقدار میں پینا چائیے۔یہ ایک بہترین اور سستا علاج ہے۔ خاص طور پر صبح خالی پیٹ پانی پینا بدبو کے خاتمہ اور انسانی صحت کے لئے بہترین ہے۔

بغلوں کی صفائی کرنا

ہفتے میں ایک بار بغلوں میں موجود بالوں کی صفائی(شیو) ضرور کریں۔ علاوہ ازیں روزانہ اینٹی بیکٹیریل صابن اور پانی کے ساتھ بغلوں کو صاف کرنے کی کوشش کریں ۔اس سے بغلوں سے پسینے کی بو اور جراثیم کا خاتمہ ہو جائے گا۔یاد رکھیں روزانہ یا بار بار شیو کرنے سے جلد نازک ہوجاتی ہے اور مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔

عرق گلاب اور شہد کا استعمال

غسل کرنے کے دوران پانی میں عرقِ گلاب کے چند قطرے شامل کریں۔عرق گلاب کی حیرت انگیز خوشبو آپ کے جسم کو تازہ اور ایک طویل وقت کے لئے خوشبودار رکھے گی۔نیز غسل کرنے کے دوران پانی میں ایک چمچ شہد شامل کر کے بغلوں کو دھوئیں۔ ۔ یہ طریقہ بھی بغلوں کی نا خوشگواربدبو دور کرنے میں فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔

پھٹکری کے ذریعے بدبو کا خاتمہ

بغلوں کی بدبو سے نجات پانے کے لئے پھٹکری کو استعمال کیا جا سکتا ہے. پھٹکری کے ایک ٹکڑے پر تھوڑاسا پانی ڈالیں۔ کچھ وقت کے لئے اپنی بغلوں پر آہستہ سے رگڑیں۔ یہ خود ہی خشک ہو جائے گی اوربد بو بھی ختم کرنے میں مدد دئے گی۔

سیب کا سرکہ

بغلوں کی بد بوختم کرنے کے لئے سیب کا سرکہ استعمال کریں۔ سیب کا سرکہ جلد کے ایچ پی کو کم کرکے بدبو کو ختم کرتا ہے۔ایک بوتل میں پانی ڈال کر اس میں سیب کا سرکہ اورلیموں کا رس شامل کریںاور ہرورز صبح سویرے اس محلول کابغلوں میں سپرے کرنے سے بدبو نہیں آئے گی۔آپ چاہیں تو دن میں دو یا تین بار یہ محلول استعمال کرسکتے ہیں۔

مولی اور گلیسرین کا استعمال

بغلوں کی بدبو کنٹرول کرنے کے لئے ایک چوتھائی کپ گلیسرین میں ایک گلاس مولی کا رس ملائیں۔ تیار مکسچرایک سپرے بوتل میں ڈالیں اور بغلوں کی بد بو سے نمٹنے کے لئے استعمال کریں۔

پودینہ استعمال کریں

بغلوں کی ناخوشگوار بدبو سے جان چھڑانے کےلئے پودینہ کا استعمال کریں۔پودینہ میں تازگی اور پرسکون رکھنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔پانی میں پودینہ شامل کرکے غسل کریں۔اس سے آپ کا جسم مہکنے لگ جائے گا۔

بدبو کے خاتمے کےلئے لیموں کا استعمال

لیموں اپنی تیزابی خصوصیات کی وجہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ لیموں جلد کے ایچ پی سطح کو تبدیل کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ایک لیموں کا سلائس لیں اور بغلوں پر آہستہ سے رگڑیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاؤں کی بدبو کا خاتمہ

یا پھر دو تازہ لیموں کا رس نچوڑکر اپنی بغلوں میں لگائیں۔اس سے بد بو اور سیاہ پن دور ہوگا۔ علاوہ ازیں آپ لیموں کاٹ کر اپنی بغل میں دس منٹ تک رکھیں اور بدبوسے نجات پائیں۔

ڈیٹول کے ذریعے

ڈیٹول نہ صرف جسم کی غیر ضروری بد بو کو دور کرنے کے لیے اچھا ہے۔بلکہ اس سے بغلوں کی بدبو کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ نہانے سے پہلے آٹھ سے دس ڈراپس ایک بالٹی پانی میں مکس کر کے نہائیں ہر قسم کے جراثیم کو مارنے اور جسم کی بدبو دور کرنے میں نہایت موثراور آزمودہ ہے۔

بدبو کے خاتمے کا حکیمی علاج

نیازبو کی چند پتیاں لے کر ان کو مسل لیں اور بغلوں میں ملیں اور دس منٹ بعد غسل کر لیں۔ صدیوں پہلے اسی مقصد کے لیے نیازبو کے پتے کھائے بھی جاتے تھے،

لہذا بدبو کے خاتمہ کے لئے روزانہ صبح و شام نیازبو کے پانچ سے سات پتے لے کر چبا لیا کریں،نیازبوفاسد مواد کو جسم سے خارج کرتا ہے۔اور بغلوں سے بدبو بننے کے عمل کو روکنے کے لیے موثر فارمولا ہے۔

علاوہ ازیں کدو کے بیج کھانے سے بھی بغلوں سے آنے والے پسینے کی بدبو کو ختم کیا جا سکتا ہے، روزانہ پچیس سے تیس پیٹھا کدو کے بیج کھانے سے بو کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

بغلوں کی بدبو سے متعلقہ یہی تحریر آپ رومن اردو میں بھی پڑھ سکتے ہیں

نیچرل سوپ

کوشش کریں کہ قدرتی آئل سے بنے صابن کااستعمال کریں۔نہاتے ہوئے ایسے صابن سے نہ صرف آپ کی جلد نرم وملائم رہے گی بلکہ بو بھی نہیں آئے گی۔

نوٹیہ تحریرمحض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔تاہم ان ترکیبوں ،طریقوں اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سےپہلے اپنے معالج (طبیب،ڈاکٹر) سے مشورہ ضرور کریں۔ اور دوران عمل اپنے معالج سے رابطہ میں رہیں۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں