متوازن غذا کیا ہے؟ اور یہ اچھی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے

متوازن غذا کیا ہے؟

جس طرح گاڑی کو چلنے کے لیے پیٹرول اور چولھے کو جلنے کے لئے گیس کی ضرورت ہوتی ہےاسی طرح صحت مند رہنے کے لئے متوازن غذا بہت ضروری ہے ۔آپ دنیا جہاں کی کامیابیاں و کامرانیاں حاصل کر لیں، دنیا کے امیر ترین فرد بن جائیں، لیکن اگرآپ کی صحت اچھی نہیں ہے تو آپ کے لیے سب کچھ بے وقعت ہے۔

اگر صحت  اچھی نہ ہو تو انسان بہت سی نیکیوں سے محروم ہو جاتا ہے ۔ وہ روزے نہیں رکھ سکتا۔ حج اور عمرہ نہیں کر سکتا، اگر آپ اچھی صحت چاہتے ہیں تو وہ خوارک استعمال کریں جو اولمپک کے کھلاڑی کرتے ہیں۔ یہ لوگ پھل، سبزیاں، بغیر چھنا آٹااور مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، میدے، چینی اور نمک کا استعمال کم کرتے ہیں۔ روزانہ آٹھ گلاس پانی پیتے ہیں۔ "اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو وہ چیزیں کھائیں جو آپ کھانا نہیں چاہیے، مثلاً سبزیاں، اور وہ کریں جو آپ کرنا نہیں چاہتے ، مثلاً ورزش”

گیارہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے درمیان لڑکے اور لڑکیوں میں بہت سی جسمانی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس عمر کے بچوں کے لیے صحت بخش غذا کا انتخاب کیا جائے ۔ یہ وہ عمر ہوتی ہے جب جسم بڑھ رہا ہوتا ہے اس لیے اس وقت غذا میں کمی کرنا مناسب نہیں ۔ متوازن غذا کے استعمال سے ہی نوجوان بچے اپنے آپ کو صحت مند اور چاق و چوبند رکھ سکتے ہیں۔

صحت مندلوگ جلدی کامیاب  ہوتے ہیں ۔کیونکہ بھرپور کامیابی کے لیے انسان کوسخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے اورسخت محنت کے لیے بھرپور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بھرپور توانائی کے لیے متوازن غذا، ورزش، آرام اور تفریح وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی خوارک متوازن ہو۔ اس میں پروٹین، کاربوئیڈریٹس(نشاستہ)، چکنائی(Fats)، معدنیات(Mainerals) اور وٹامن شامل ہوں۔

صبح کے ناشتے کی ضرورت و اہمیت

صبح کا ناشتہ آپ کی بہتر صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ ناشتہ ایسا ہونا چاہئے جو آپ کو دن بھر کے لئے بھرپورتوانائی مہیاکرے کیونکہ آپ نے سارا دن بھرپور کام کرنا ہوتا ہے۔ ایک ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بچے جو بھرپور ناشتہ کرتے ہیں ان کی سکول میں کارکردگی بہت اچھی ہوتی ہے۔وہ بچے جو ناشتہ نہیں کرتے وہ سکول جا کر غیر معیاری چیزیں کھا کر مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے بہت سے بچے بچیاں ناشتہ کرتے ہی نہیں اگر کرتے بھی ہیں تو بہت ہی معمولی سا۔

ناشتہ کے حیرت انگیز فوائد، ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات، صبح کا ناشتہ صحت کے لیے کیوں ضروری ہے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے وہ سخت غلطی کرتے ہیں کیونکہ ناشتہ ہماری صحت کے لئے بہت اہم ہے ۔ البتہ اس سلسلہ میں احتیاط ضروری ہے کہ ناشتے میں کیا کھایا جائے ۔ناشتے میں اگر دودھ یا فریش جوس کا ایک گلاس شامل کر لیا جائے تو بہت اچھی بات ہو گی۔ اس کے علاوہ توس، مکھن اور بغیر ملائی کے دہی کا استعمال بھی مفید ہے۔

صبح کے ناشتے کا صحیح وقت سات سے آٹھ بجے تک ہوتاہے اگر آپ صبح جلدی اٹھ جائیں تو آپ صحیح وقت پر ناشتہ کرسکیں گے بعض لوگ ایسے بھی ہیں جوناشتہ ہی نہیں کرتے اوردن کا کھانا بھی نہیں کھاتے اورپھر شام کو ڈٹ کر کھاتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتے ہیں، خصوصاً ان کے قلب کے پورے نظام کو نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کا قدرتی علاج

دن کے کھانے کی ضرورت و اہمیت

دوپہر اور رات کھانا کم کھایا جائے، دوپہرکے کھانے میں مناسب حد تک پروٹین ، کاربوہائیڈریٹ اورچکنائی کا مرکب ہوناچاہئے۔ جسمانی صحت کے لیے پھل کھانا بہت ضروری ہے۔ پھل وہ کھائیں جن میں پانی زیادہ ہو، جیسے کنوں، مالٹا، آم ، خربوزے اور تربوز وغیرہ۔ پھل کو کسی کھانے کے ساتھ نہ کھایا جائے۔ پھل ہمیشہ خالی پیٹ کھایا جائے یہ صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔

دن میں کھانا کھانا انسان کو صحت مند و تندروست رکھتا ہے

اگر کھانے میں کاربوہائیڈریٹ بہت زیادہ ہوجائیں اور پھر ساتھ میں پھلوں کے رس کا استعمال بھی کر لیا جائے تو جگر سے چکنائی کا اخراج خون میں نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہےاور خون میں شکر بھی بڑھ جاتی ہے ۔ خون میں شکر کی سطح بڑھنے سے دل اورگردوں کی بیماریاں لگ سکتی ہیں۔

اگر آپ صبح ناشتہ جلدی کریں تو ہی دوپہر کا کھانا وقت پر کھا سکیں گے ۔ صبح کے ناشتے  اوردن کے  کھانے کے درمیان کم از کم چار گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے۔ کھانا آپ کو اسی وقت توانائی  فراہم کرے گاجب آپ اسے صحیح وقت ، مناسب مقدار اور صحت کے اصولوں کے مطابق لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: خوشی اور مسکراہٹ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے

رات کے کھانے کی اہمیت وضرورت

رات کا کھانا لازماً مغرب کے فوراً بعد کھا لینا چاہیے۔اس طرح سونے تک کافی حد تک کھانا ہضم ہو چکا ہوتا ہے۔رات کا کھانا جتنی جلدی کھائیں گے اتنا ہی صحت کے لیے اچھا ہو گا۔  بدقسمتی سے ہمارے ہاں رات کا کھانا گیارہ بارہ بجے کھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد لوگ جلد سونے کے لیے بستر پر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پیٹ میں چربی جمع ہو جاتی ہے۔

رات کا کھانا کیوں ضروری ہے، رات کا کھانا جلدی کھانے کے حیرت انگیر فوائد

رات کا کھانا سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کھانا چاہے۔ اس بات کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اگر آپ رات دو بجے سونے کے عادی ہیں توگیارہ بجے کا وقت آپکے لئے مناسب ہے۔ آج کل لوگ دیرسے رات کا کھانا کھانے کے عادی ہوچکے ہیں ۔ دیر سے کھانا کھانے کی وجہ سے لوگوں کے سونے ،جاگنے حتیٰ کے تمام معاملات کی ٹائمنگ خراب ہوتی جا رہی ہے۔ جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور انھیں اس بات کا اندازہ ہی  نہیں کہ ان کی غلط روٹین ہی ان کی خراب  صحت کی وجہ ہے۔

کھانوں میں وقفہ

جس طرح متوازن غذا انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے بالکل اسی طرح اس غذا کو لینے کا صحیح وقت بھی اتنا ہی ضروری ہے اگر وقت مناسب نہیں ہوگا تو وہ غذا آپ کو اس طرح سے فائدہ نہیں دے گی جتنا آپ سمجھتے ہیں۔جس طرح دوا وقت پر لینے سے ہی آپ کو آرام آتاہے بالکل اسی طرح غذا بھی وقت پر ہی لینے سے آپ کو طاقت ملتی ہے دوسری صورت میں مسائل کا سامنا۔

متوازن غذا کیا ہے، متوازن غذا سے کیا مراد ہے، متوازن غذا کی اہمیت

غذا کو وقت پر لینے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے دن کا آغاز دن نکلنے پرہی کریں دوپہر میں نہیں، ورنہ ناشتہ کی جگہ لنچ ، لنچ کی جگہ ڈنر لینے کی ضرورت پڑے گی ۔جس کے منفی اثرات بیماری اور موٹاپے کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔اگر آپ رات کو جلدی سوئیں گے تو ہی صبح جلدی اٹھ کر صحت بھر ے ناشتے سے دن کے آغاز کے ساتھ پورے دن خود کو ایکٹو رکھ سکیں گے۔

کھانے پینے ،سونے جاگنے اور ورزش میں وقت کی پابندی ہی آپ کوصحت مند رکھ سکتی ہے۔امراض قلب سے بچاؤ کا ایک راز یہ ہے کہ کھانوں میں ایسا وقفہ رکھا جائے کہ خون میں چکنائی کی سطح کبھی بھی بہت زیادہ نہ ہونے پائے اور چکنائی خون کے دوران سے بہ آسانی دور ہوجائے۔

Matwazan Ghaza Kya Hai? Aur Ye Achi Sehat Ke Liye Kyun Zaroori Hai

متوازن غذا کیا ہے، متوازن غذا سے کیا مراد ہے، اور متوازن غذا صحت کے لیے کیوں ضروری ہے سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ متذکرہ بالا تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتی ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر سکتی ہیں۔ تاکہ آپ کی سہلیوں وغیرہ کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں