ادرک کی چائے کے حیرت انگیز فوائد – ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ

ادرک سے بنی چائے نہ صرف مختلف امراض کے خاتمے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہوتی ہے۔

ادرک کی چائے کے فوائد

ادرک کی چائے کے لاتعداد فوائد ہیں جن میں سے چند کے درج ذیل ہیں۔

  • ادرک کی چائے قوت مدافعت کو بڑھاتی ہےجس کی وجہ سے انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ ادرک کی چائے کے استعمال سے نہ صرف جسم کو آسودگی ملتی ہے بلکہ انسانی دماغ کو سخت ٹینشن میں سکون ملتا ہے۔
  • ادرک کی چائے سے معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن ، پیٹ میں درد اور سانس کی بیماری سے نجات ملتی ہے۔
  • ادرک کی چائے الٹی اور قے سے نجات دلاتی ہے۔ اگر آپ کو سفر کے دوران الٹی ہوتی ہے تو سفر سے پہلے ادرک کی چائے پی لیں، آپ کو قے، متلی اور الٹی کی شکایت نہ ہو گی۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو الٹی کی شکایت ہو تو دن میں دو سے تین بار اس چائے کے استعمال سے الٹی بالکل رک جاتی ہے۔
  • ادرک کی چائے پینے سے انسان کے پٹھے مظبوط ہوتے ہیں۔ اور یہ جوڑوں کی سوجن کو بھی ختم کر دیتی ہے۔
  • ادرک کی چائے نظام ہاضمہ اور غذا کو جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور بالخصوص بہت زیادہ کھانے کے بعد اس چائے کو پینے سے پیٹ میں گیس کے باعث پیدا ہونے والے ابھار یا سوزش کو ختم کرتی ہے۔
  • خواتین کو کچھ مخصوص ایام میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اگر وہ ایک کپ ادرک والی چائے پئیں تو انہیں کافی سکون ملے گا۔
  • ادرک کی چائے بہت گرم ہوتی ہے اور اس چائے کا استعمال سردیوں میں سردی سے نجات کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
  • ادرک میں موجود وٹامنز، معدنیات اورامائنو ایسڈ جسم میں دوران خون کو بہتربنا کردل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کردیتا ہے جب کہ ادرک کی چائے آنتوں میں پیدا ہونے والی چکنائی کو بننے سے روکتی ہے جس سے دل کے دورے اور اسٹروک سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
  • یہ چائے مائیگرین (درد شقیقہ) میں آرام دینے کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون کا سبب بھی بنتی ہے۔
  • بعض لوگ ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے نہانے کے بعد جسم میں کپکپی یا درد محسوس کرتے ہیں۔ اگر وہ نہانے کے بعد ادرک کی چائے پی لیں تو انہیں اس سردی سے نجات مل جائے گی۔
  • ایسے افراد جن کو بھوک بہت کم لگتی ہے یا بالکل نہیں لگتی ، ان کے لیے بھی ادرک کے چائے کسی نعمت سے کم نہیں۔
  • کھانے کے بعد ادرک کی چائے استعمال کرنے سے ہاضمہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اور خوراک جلدی ہضم ہوتی ہے۔
  • ادرک قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس سے لبریز ہوتی ہے جو بخار اور درد کو کم کرتی ہے۔ بخار میں ادرک کی چائے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔

ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ

ایک برتن میں دو کپ تازہ پانی ڈالیں اور اسے چولہے پر رکھ دیں۔ جب پانی ابلنا شروع ہو جائے تواس میں ادرک ڈال کر مزید دس منٹ تک جوش دینے کے بعد اتار لیں۔

چولہے سے اتارنے کے بعد چائے کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں، یعنی جب چائے نیم گرم ہو جائے تو اس میں دو چائے کے چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس مکس کر دیں۔ آپ کی چائے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ادرک کے حیرت انگیز فوائد، ادرک کے ذریعے علاج کے طریقے

یاد رکھیں۔ ادرک کی چائے کی تاثیر بہت گرم ہوتی ہے۔ اس لیے چائے میں ادرک کی مناسب مقدار ڈالیں۔ آپ چائے میں جتنی زیادہ ادرک ڈالیں گے ، چائے کی تاثیر اتنی ہی گرم ہو گی۔ اس لیے یہ چائے پانچ سال سے کم عمر بچوں اور مریضوں کو نہیں دینی چاہیے۔

نوٹ: یہ تحریر محض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔ ان ترکیبوں، طریقوں اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سےپہلے اپنے معالج (طبیب، ڈاکٹر) سے مشورہ ضرور کریں۔ اور دوران عمل اپنے معالج سے رابطہ میں رہیں۔

 

4 comments

  1. لگتا ہے آپ نے تحریر غور سے پڑھی ہی نہیں ہے، ورنہ آپ کو پتا چل جاتا کہ چائے میں مٹھاس کیسے آتی۔
    چائے میں مٹھاس شہد سے آئے گی

    1. اصل میں یہ ادرک کا قہوہ ہوتا ہے، لیکن ہمارے ہاں اسے ادرک کی چائے کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس میں دودھ نہیں ڈالتے۔ دودھ ڈالنے سے اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں