ہلدی ملا دودھ استعمال کرنے کے فوائد – ہلدی والا دودھ

ہلدی اور دودھ کے جہاں بے شمار فوائد و خصوصیات ہیں۔ وہیں اگر دودھ اور ہلدی کو ایک ساتھ استعمال کیا جائے تو اِن کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ ہلدی ملا دودھ ایک ایسا انرجک ڈرنک ہے جس کو استعمال کرنے کے بے شمار فوائد و خصوصیات ہیں۔

ہلدی ملا دودھ استعمال کرنے کے فائدے

  • ہلدی ملا دودھ قدرتی طور پر Antibiotic خصوصیات رکھنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور انفیکشن سے بچاتا ہے۔
  • ہلدی والا دودھ انسداد وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ سردی اور کھانسی کیلئے بہترین دوا ہے۔
  • دودھ میں ہلدی ملا کر پینا ایک ایسا قدیم نسخہ ہے کہ جو چوٹ لگنے پر فوری آرام دیتا ہے۔ دودھ میں ہلدی ملا کر پینے سے کوئی بھی زخم جلدی بھر سکتا ہے، زیادہ تر لوگ کسی چوٹ لگنے، آپریشن یا بیماری کے بعد جلد بہتر ہونے کے لیے دودھ اور ہلدی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
  • ہلدی ملا دودھ اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے مختلف درد اور تکالیف میں راحت بخشتا ہے۔علاوہ ازیں ہلدی والا دودھ آرتھرائٹس اور سوجن کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
  • ہلدی ملا دودھ قدرتی طور پر جگر سے زہر کی صفائی کرتا ہے اور خون صاف کرتا ہے جس سے جگر کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔
  • ہلدی ملا دودھ ہاضمے کیلئے بہترین ہے اور السر، ڈائیریا اور بد ہضمی سے بچاتا ہے۔ طاقت ور اینٹی سیپٹک ہونے کی وجہ سے یہ آنتوں کی صحت بہتر کرتا ہے۔
  • رات کو سونے سے قبل ہلدی ملا دودھ پینے سے نیند بہت بہتر آتی ہے۔دودھ میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپٹوفان موجود ہوتا ہے جو ایک ہارمون سیروٹونین کی مقدار بڑھاتا ہے جو دماغ کو نیند کے سگنلز بھیجتا ہے۔ کاربوہائیڈیٹس جیسے شہد اس ہارمون کو تیزی سے دماغ میں پہنچاتے ہیں۔جس سے فوراً نیند آ جاتی ہے۔
  • ہلدی والا دودھ ماہواری (ایام حیض) کو باقاعدہ بنانے کے ساتھ ساتھ درد کی شدت کو بھی کم کرتا ہے۔
  • ہلدی ملا دودھ پینے سے جسم کو کافی مقدار میں کیلشیم ملتا ہےجس سے ہڈیاں صحت مند اور مضبوط ہوتی ہیں۔ نیز ہلدی ملا دودھ پینے سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ہلدی ملا دودھ سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے۔ تو اسے سوشل میڈیا پر ضرور شیئرکریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

Haldi wala Doodh – Benefits of Turmeric Milk in Urdu

نوٹ: یہ تحریر محض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔ اس لیے ان ترکیبوں ،طریقوں اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج (طبیب، ڈاکٹر ) سے مشورہ ضرور کریں۔ اور دوران عمل اپنے معالج سے رابطہ میں رہیں۔

4 comments

  1. ڈئیر ہلدی ملا دودھ بنانے میں صرف ہلدی اور دودھ ہی نہیں، بلکے پانی، شہد (چینی) کالی مرچ وغیرہ بھی ڈالی جاتی ہے، ہلدی ملا دودھ بنانے سے متعلق پوسٹ ہم اگلے ہفتے شائع کر دیں گے۔

    1. یہ تحریر ہلدی اور دودھ کی افادیت کے پیش نظر شائع کی گئی ہے، اس کا استعمال کب، کتنا اور کیسے کرنا ہے، یہ آپ کی جسمانی ساخت، صحت اور مسائل پر منحصر ہے۔ اس لیے پہلے آپ اپنے معالج سے مشورہ کریں اور اس کے بعد اس کا استعمال کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں