شہد اور دودھ کے فوائد – دودھ میں شہد ڈال کر پینے کے فائدے

شہد اور دودھ کے فوائد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے لیے شہد، دودھ اور شراب الصالحین کی نہریں بنائی ہیں۔دودھ میں شہد ڈال کر پینے کے بے شمار فائدے ہیں۔

شہد اور دودھ وہ قدرتی مصنوعات ہیں جو ہماری صحت کی ضمانت دیتے ہیں۔ اس لیے لوگ ان کی ایک ایک بوند کو ترجیح دیتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر شہد اور دودھ  ملاکر استعمال کیا جائے تو جسم کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

شہد اور دودھ  سے کئی طرح کے ماسک بھی بنتے ہیں جو انسانی جلد کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔ کھیرے کا رس، شہد اور دودھ ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ صاف ہوجاتا ہے۔ انڈا، شہد اور بادام کا تیل ملا کر لگانے سے بھی چہرے کی رنگت صاف ہوجاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے : کھیرے کا ماسک چہرے کو نرم و ملائم اور بے داغ بناتا ہے

شہد اور دودھ ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ہونٹوں کے اطراف کی جلد سیاہ ہونے لگے تو اس سے ہونٹوں اور ان پر لگی لپ اسٹک کی خوبصورتی بھی ماند پڑجاتی ہے۔

اس سیاہی کو ختم کرنے کے لیے صندل کی لکڑی کا پاؤڈر بادام کی گری کا پاؤڈر اور لیموں کا رس ہم وزن لے کر دودھ کے ساتھ پیسٹ تیار کرلیں اور اس سے مساج کریں اور تقریباً آدھے گھنٹے بعد منہ دھو لیں۔ ایک ہفتے کے استعمال سے ہی سیاہی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے : ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنانے کے قدرتی طریقے

چہرے سے داغ دھبے اور چھائیاں دور کرنے کے لیے بھی شہد اور دودھ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیےدو کھانے کے چمچے سوکھا دودھ، چار کھانے کے چمچے شہد اور دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

اس ماسک کو اپنے چہرے پر بیس منٹ کے لیے لگائیں ،چہرہ دھونے کے بعد دہی کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اس سے آپ کی رنگت نکھرنے کے ساتھ چہرہ صاف ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے : چہرے کی چھائیوں سے نجات کا دیسی علاج

شہد اور دودھ کا استعمال قوت باہ میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ پیاز لے کر اس کا ایک کلو پانی نکالیں اور اس میں ایک کلو شہد ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں. اور جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو اتار کا ٹھنڈا کر لیں۔

اورروزانہ صبح و شام دو دو چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔اس کے چالیس دن کے استعمال سے ایک نئی طاقت و جوانی ملے گی۔ اور مردانہ کمزوری اور اعصابی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ اور قوت باہ میں بے انتہا اضافہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے : قوت باہ کیا ہے، قوت باہ میں اضافے کے قدرتی طریقے

دودھ میں کیلیشم کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ جو کہ جلد کی رنگت نکھارنے میں مدد دیتی ہے ۔کیلشیم ہمارے جسم کا بہت اہم جزو ہے ۔ جسم کے اوپری جلد میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کی کمی جلد کو سیاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

دودھ جسم میں کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی بھی دور کرتا ہے۔ ۔ شہد اور دودھ کے روزانہ استعمال سے جلد اندر سے صاف ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے : رنگ گورا کرنے کے قدرتی طریقے

آج کے زمانے میں ہر دوسرا فرد ڈپریشن کا شکار ہے، اور یہ ایسا مرض ہے کہ جو انسان کے سونے جاگنے کھانے پینے حتیٰ کہ سوچنے تک پر اثر انداز ہوتا ہے، شہد ملے دودھ کے ساتھ سیب کھانا ہر طرح کے ڈپریشن میں مفید ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : ڈپریشن کیا ہے، ڈپریشن کی علامات، وجوہات اور علاج

اس مضمون سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیاپر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

ضروری نوٹ : شہد اور دودھ سے متعلقہ یہ تحریرمحض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔اس لیے ان ترکیبوں ، طریقوں اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سےپہلے  اپنے معالج  ( طبیب،ڈاکٹر ) سے مشورہ ضرور کریں۔اور دوران عمل اپنے معالج سے رابطہ میں رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں